Music Video
Music Video
Credits
PERFORMING ARTISTS
Asrar
Performer
Waqar Ali
Performer
COMPOSITION & LYRICS
Sabir Zafar
Songwriter
Lyrics
[Verse 1]
کس سے پوچھوں میں یہ، مولا
ایسا ہوتا ہے کیوں
کلیاں کیوں مرجھا جاتی ہیں
بچپن روتا ہے کیوں
اکیلی، مائے ری
اکیلی، مائے ری
ہوئی کیوں اکیلی، مائے ری
سہیلی، مائے ری
سہیلی، مائے ری
دکھوں کی سہیلی، مائے ری
برتنوں سے کھیلنا تھا، گڑیوں سے بولنا تھا
چپ سی ہو گئی کیوں، مائے ری
کاغذوں کی کشتیوں میں بچپنے کو تیرنا تھا
غم میں کھو گئی کیوں، مائے ری
اب تو یہ حال ہے، ہر پل سوال ہے
دیکھا نہ تھا، سوچا نہ تھا، ایسا ملال ہے
کانٹوں میں سو گئی کیوں تیری زندگی
ہر فرش پر، آدرش پر جینا محال ہے
مائے ری
بادلوں کی چھتریوں کے سائے سائے جل رہی تھی
بیتی زندگی یوں، مائے ری
انگلیوں کو تھام کر جو پاؤں پاؤں چلنے لگی تھی
ٹوٹی چوڑیاں کیوں، مائے ری
چرخے کی کوک تھی، من میں جو ہوک تھی
قربت تیری، چاہت تیری کیوں بے سلوک تھی
رانجھے کی ہیر تو، دل کی تصویر تو
منت تیری، جنت تیری، ایسی فقیر تو
[Refrain]
مائے ری، مائے ری
مائے ری، مائے ری
مائے ری، مائے ری
مائے ری، مائے ری
مائے ری
[Verse 2]
کچی کچی ٹہنیوں کو آندھیاں کیوں توڑتی ہیں
کیوں یہ لہریں کشتیوں کو بے سہارا چھوڑتی ہیں
چھوٹی عمروں کے یہ بندھن روگ بن جاتے ہیں کاہے
کیوں یہ کرنیں روشنی کی کالے بادل اوڑھتی ہیں
اب تو یہ حال ہے، ہر پل سوال ہے
دیکھا نہ تھا، سوچا نہ تھا، ایسا ملال ہے
کانٹوں پہ سو گئی کیوں تیری زندگی
ہر فرش پر، آدرش پر جینا محال ہے
اکیلی، مائے ری، اکیلی، مائے ری
(مائے ری)
ہوئی کیوں اکیلی، مائے ری
(مائے ری، مائے ری)
سہیلی، مائے ری، سہیلی، مائے ری
(مائے ری، مائے ری)
دکھوں کی سہیلی، مائے ری
(مائے ری)
Written by: Sabir Zafar


