Créditos
ARTISTAS INTÉRPRETES
Masood Rana
Voz principal
Masood Rana & Mala
Intérprete
Runa Laila
Voz principal
COMPOSICIÓN Y LETRA
Masroor Anwar
Autoría
PRODUCCIÓN E INGENIERÍA
A Hameed
Producción
Letra
کل بھی تم سے پیار تھا مجھ کو، تم سے محبت آج بھی ہے
کل کی طرح اِس دل پہ تمھاری نظرِ عنایت آج بھی ہے
کل بھی تم سے پیار تھا مجھ کو، تم سے محبت آج بھی ہے
آج سے میں نے مجبوری کی ہر زنجیر کو توڑ دیا
جس دنیا میں غم ہی غم تھے اُس دنیا کو چھوڑ دیا
پیار کی جانب میں نے اپنے جیون کا رخ موڑ دیا
کل بھی تم سے پیار تھا مجھ کو، تم سے محبت آج بھی ہے
اپنے دل کی بے چینی کا کیسے میں اظہار کروں؟
مانا اِس قابل تو نہیں میں، تم جو کہوں تو پیار کروں
تم مانگو تو جان بھی دینے سے نہ کبھی انکار کروں
کل بھی تم سے پیار تھا مجھ کو، تم سے محبت آج بھی ہے
کل کی طرح اِس دل پہ تمھاری نظرِ عنایت آج بھی ہے
Written by: Mala, Masood Rana, Masroor Anwar