Dari

PERFORMING ARTISTS
Jokhay
Jokhay
Lead Vocals
Talhah Yunus
Talhah Yunus
Rap
JJ47
JJ47
Rap
COMPOSITION & LYRICS
Talhah Yunus
Talhah Yunus
Songwriter
Jahanzaib Ahmed
Jahanzaib Ahmed
Songwriter
Muhammad Umair Khan
Muhammad Umair Khan
Songwriter
PRODUCTION & ENGINEERING
Jokhay
Jokhay
Producer

Lirik

[Chorus]
کون ہے تو, مجھ کو بتا
کون ہے تو، تو نہیں خدا
کیوں مجھ سے دور، کیا تو خفا
کون ہے تو، مجھ کو بتا
Yeah
[Verse 1]
میں دنیا سے ناراض بھائی
رکھے راز نہیں کوئی، آج میں فر باش بھائی
دل میں رکھیں بات نہیں
یہ لفظ شاید آج پاک نہیں
ہاتھوں ہاتھ گانے لکھوں رہتے مجھے یاد نہیں
اردو ریپ نظر بند مجھ پہ آج بھی
میرے لیے کیوں تو آج بھی راتیں جاگتی
تو ہی راز جاناں
تو ہی میری عاجزی
کرنے آیا بات چیت، کہانی بڑی ڈارک تھی
پھر بھی شائن کرے بھائی جیسے ڈائمنڈ
تو ریحانہ جیسے دیتی مجھے ٹائم کم، قائم ہم
کیوں لگائیں جا کے ٹائم بمب
لفظ توڑ دیتا کیسے پڑیں گے پھر ریمز کم
میرے آگے کیوں لکھاریوں کے مائنڈ بند
میرے آگے سارے لیبلوں کی گرینڈ کم
جس بھی گانے پہ آ جاتا وہ ریوینڈ پر
آج بھی کہتا ہوں میں نے میوزک کو دیا ٹائم کم
کندھے پہ بوجھ، تنہا بیٹھا میں تھا سوچ رہا
گانے لکھوں روز کے یا جوڑوں جا کے نوٹ چار
پڑھ لے بیٹا سیونگ پہ چل رہے ہم
بے روزگار، چھوڑا اپنا گھر
اپنا شہر، اپنے دوست یار
سکول مارا بنک، جوکھے ملنے آتا روڈ پار
ڈھابے والے تنگ
کھا کے بھاگے بھی تھے بہت بار
تماشے کی امید سے نہ آنا میری موت پر
روزی روٹی دینے والا رب
کیوں لے کوئی شورٹکٹ
دنیا سے سیکھتا رہا چھوڑا اپنے شوق نہیں
کرنا تھا ہپ ہاپ
پر یہاں چلے صرف پاؤپ بھائی
خود بیچو گے پاسز تب جا کے ملتا تھا سلاٹ بھائی
محنت کے بل بوتے آج یہاں پہ کھڑا چونک نہیں
لیے تھے جو شارٹس وہ چندہ برائے ہاپ
Real talk
میرے بارے زیادہ بھونک نہیں
On the rocks، trending charts
کے اب ٹاپ پہ
ہم گانے ڈالیں بنا پروموشن کے
ہے یہی اب نوکری
کامیابی فلیکس کروں ریمز کی یہ ٹوکری
گانے سن کے باولی، سنبھال اپنی چوکری
ہم بے وفا نہیں باوفا ہیں تبھی دنیا ٹوک رہی
کھانا بدوش میں، کوئی سرحد کیسے روکتی
میں نہیں زمانے سے، جاناں یہ ہے زمانہ میرا
خدا کا مہمان، تیرے شہر بھی ہو آنا میرا
آرٹسٹ تو مرتے ہیں یہاں روزانہ
میری موت کے ماتم میں اسی رات
نکلے گا نیا ترانہ میرا
(ترانہ میرا، ترانہ میرا)
[Chorus]
کون ہے تو، مجھ کو بتا
کون ہے تو، تو نہیں خدا
کیوں مجھ سے دور، کیا تو خفا
کون ہے تو،مجھ کو بتا
[Verse 2]
دیر رات، بے چین، اٹھا بستر سے
پہنچا سٹوڈیو اور کرنے حساب بیٹھا
بنے رضلا اور لے کے شراب بیٹھا
ٹوٹے کتنے آج تک یہ گننے میں خواب بیٹھا
فرق پڑے کیا بچی ہوئی حسرت سے
سوچتا میں کثرت سے ڈھونڈنے جواب بیٹھا
سوالوں کے حل ملے مجھے شاعری میں
لفظ اتنے لکھے جیسے لکھنے کتاب بیٹھا
کیا میں اصلی ہوں کیا میں جعلی ہوں
کیا میں علم کا خزانہ یا خالی ہوں
کیا میں فیض ہوں یا شاعری مثالی ہوں
کیا میں خسرو پطرس یا حالی ہوں
کیا میں نشے میں آنکھوں کی لالی ہوں
منہ سے جو نکلی غصے میں گالی ہوں
کیا میں بستا دلوں میں ہوں سب کے
کان ترس گئے جو سننے کو وہ تالی ہوں
لیکن کبھی کبھی لگے جیسے
اِدھر سبھی کاٹنے کو ڈھونڈتے جو
پر تھے بڑے ہی نہیں
تبھی ابھی ابھی آنکھیں نیچے آواز دبی
ایسا لگے ہوں خود کے لئے
ہم تھے لڑے ہی نہیں
کیسے ہار مانوں کیسے جانے دوں میں
بے شک ساتھ میرے لوگ کھڑے ہی نہیں
آج بیج بوئے گا تو کل پیٹ بھرے
پیڑ کیسے پھل دے جس کی جڑیں ہی نہیں
آنکھیں بند سوچیں چھو رہی آسمان
اور میں آس میں کہ قسمت آواز دے گی
میں کیسے اٹھوں روز لڑوں دنیا سے
جب عادت پڑی ہوئی بستر پہ ناشتے کی
Toh hustle
صلہ خاک دے گی تو
Toh hustle
اندھیرا میں کیا چراغ دے گی
Tu hustle
کرنے سے کبھی تھکتے نہیں آج بھی
Toh hustle
میرا سالوں سال ساتھ دے گی
Wow
آزما لے جتنے آتے تجھے توتکے
ایک بار منہ جو پھیرا پھر نہیں آتا لوٹ کے
میں تو اِدھر ہی رہوں، جیسے جاگیر میری
گرنے سے ڈریں نہ جو عادی بڑی چوٹ کے
مجھ سے بات کرنا سوچ کے
میں نے وقت سہے اچھے برے روز کے
(Yeah، yeah)
لاشیں پڑی دیکھیں سڑکوں پہ روڈ کے
ہم تو مسافر بنے پھرتے ہیں موت کے
صدا بنے میرا درد میری کلا بنے
میں اگر زخمی تو گانے میرے دوا بنے
اڑیں ہوا بنے، کون کس کا بھلا بنے
Jo jis ki hustle kare
اسی کی تو جگہ بنے
کیسے شیر میری شاعری میں شفا بنے
کاٹنے کو دوڑیں یہاں کون کس کا سگا بنے
لفظ اتنے آتش، جلنے کی وجہ بنے
میرے مرنے بعد میرے گیت میرا گواہ بنے
( گواہ بنے، گواہ بنے)
[Chorus]
کون ہے تو، مجھ کو بتا
کون ہے تو، تو نہیں خدا
کیوں مجھ سے دور، کیا تو خفا
کون ہے تو، مجھ کو بتا
Written by: Jahanzaib Ahmed, Muhammad Umair Khan, Talhah Yunus
instagramSharePathic_arrow_out

Loading...