album cover
Lajawab 2
18.907
Hip-Hop/Rap
Lajawab 2 è stato pubblicato il 22 gennaio 2022 da Freebird Records come parte dell'album Lajawab 2 - Single
album cover
Data di uscita22 gennaio 2022
EtichettaFreebird Records
Melodicità
Acousticità
Valence
Ballabilità
Energia
BPM80

Testi

[Verse 1]
Yeah, yeah
اب نہ میں کرتا ہوں شاعری، نہ وہ پڑھتی فیض ہے
(نہیں)
محبت جیل، جس میں ہم دونوں عمر قید ہیں
(Yeah-yeah)
رہے گی گواہ، کبھی بولا اُس سے جھوٹ نہیں
(Never)
سوال کرنے والے ہیں، جواب دینے کا موڈ نہیں
چھوڑ کے جانا بھی ایک ہے ہُنر سے کم نہیں
(نہیں)
مجھے چھوڑنے کی ذمہ دار اب وہ خود تھی
(Facts)
مجھے افسوس نہیں ہے کہ وہ مجھے چھوڑ گئی
افسوس یہ، وہ مجھے چھوڑ کے خوش تھی
(Damn)
جہاں تُو بولے اب، اُس جگہ سے میں ہِلتا نہیں تھا
(نہیں)
تیرا تو ہم شکل بھی صحیح سے تجھ میں مِلتا نہیں تھا
مرنے سے پہلے تجھ سے مِلنا ہے ہر صورت میں
(ہر صورت میں)
اب اُسے شکوہ ہے کہ تیمور مجھ سے مِلتا نہیں تھا
چیر دیا مجھے اِنہوں نے، رکھ دو اِن کھالوں کو
محبت ہو گئی تمہیں، چلو اب مُبارک ہو
اور تم کیا جانو کہ یہ محبت کیا ہوتی ہے
(What is this?)
محبت چیز ہی ایسی مِلتی قسمت والوں کو
(Facts)
اور اندر میرے تیرا دیا درد بہتا ہے
(Yeah)
تیری ہی گلی میں، تیرے بغل میں وہ رہتا ہے
(Yeah-yeah)
مجھ سے پوچھتے، یہ درد کیسے سہتا ہے
(How?)
کر دیتا بیان، تیمور گانوں میں سب کہتا ہے
آنسوؤں کو کیسے روکیں ہم سب آنسو تو بہتا ہے
جو دیتا درد پھر وہ واپس درد بھی لیتا ہے
میری بے بسی کا عالم یہ، دِن بھی گزاروں سوگ میں
مانگا اُس نے خُلع اور کہا، مِلیں گے اب کورٹ میں
(Damn, damn)
آ جائیں گے پیچھے تیرے سارے ہاتھ دھو کے
(Yeah-yeah)
تُو کوئی انوکھا نہیں، تجھے بھی ہوں گے دھوکے
(Yeah)
تُو بھی بولے گا سب کو، یار، کہ میں ٹھیک ہوں
(I'm fine, man)
تُو بھی ہنسے گا، پھر مِٹائے گا آنسو رو کے
(Facts)
اور ہم دو لہریں ہیں جو ایک ہی بَن کر بہتی
(ایک ہی)
یہ لہریں وفادار ہیں، یہ خود سے نہیں کہتی
میں اِن لہروں کے کنارے ہی بیٹھ کے لکھ رہا گیت
(گیت)
وہ دونوں لہریں مِلیں، لے کے بیٹھا یہ اُمید
(Yeah)
اور ہوگی میری جیت جب لہریں مِلیں دوبارہ
(دوبارہ)
لہروں نے کیا شور، تیرا نام جو پُکارا
اِس دریا کا کوئی ذریعہ نہیں ہے، دریا سیدھا جاتا ہے
(Facts)
تیمور کتنا بُرا ہے، وہ گانے بھی تو گاتا ہے
وقت گُزرتا گیا، زندگی ایک دوڑ ہے
ہر قسم کے غم مِلے، پر تیرا غم کچھ اور ہے
وہ آنکھیں جو میرے سِوا کسی کو دیکھیں نہ
(کسی کو)
پر اُن آنکھوں کا اصل حقدار کوئی اور ہے
(Right, man)
شہرِ دل میں کماتا کیسے پیسے میں
وہ قیمت ہوتی میری، اور تنخواہ کچھ اور ہے
(Damn)
تجھے ڈھونڈھنے میں زندگی کر دی ہے بسر
میری تلاش تُو، تیری تلاش کوئی اور ہے
(Facts)
پوری رات مجھ سے باتیں کر کے کلاس میں وہ سو گئی تھی
(She slept)
اٹھا دیا تھا، بس یہ غلطی مجھ سے ہو گئی تھی
مجھے یاد ہے ایک دِن سکول میں میں گر گیا تھا
ایک معمولی سی چوٹ پر وہ رو گئی تھی
(I remember that)
نفرت ہے اُس کو مجھ سے اور میرے آنے سے
سوچا بچا لوں گا محبت اپنی گانے گانے سے
تُو نے اپنے ہاتھ سے لگائے ہیں میرے مرہم
میں چوٹیں بھی لگانے لگا تھا اِسی بہانے سے
(Damn)
لگتا ایسے جیسے رات بھر وہ سوتی نہیں ہے
(نہیں)
محبت ہر کسی کو ہر کسی سے ہوتی نہیں ہے
مُڑ کے بھی نہیں دیکھا جب گئی تُو دِل یہ توڑ کر
کمانے جاتا ہوں آرام میں آرام چھوڑ کر
یہ داستاں سُنا رہا ہوں سالگرہ کے دِن
آج تیری سالگرہ ہے نا تو تُو آ کے مجھ سے مِل
Happy birthday to you
آج تم خوشیاں مناؤ
کتنے دوست بن گئے ہیں اُس کے مجھے نہیں بتاؤ
مزہ آتا تھا جینے میں جب تم تھی میرے ساتھ
اگر یہ سُن رہی ہو تم تو جان لو یہ بات
تیری یاد مجھے آتی تو کٹک دیتا ہوں فوراً
اور آج سالگرہ ہے تیری، یادیں آنے دوں گا آج
Happy birthday
Written by: Raffey Anwar, Taimour Baig
instagramSharePathic_arrow_out􀆄 copy􀐅􀋲

Loading...