Video musicale
Video musicale
Crediti
PERFORMING ARTISTS
Noor Jehan
Lead Vocals
COMPOSITION & LYRICS
Jamiluddin Aali
Songwriter
Khadim Hussain
Composer
Testi
اے وطن کے سجیلے جوانو
اے وطن کے سجیلے جوانو
میرے نغمے تمہارے لیے ہیں
میرے نغمے تمہارے لیے ہیں
اے وطن کے سجیلے جوانو
سرفروشی ہے ایماں تمہارا
جرتوں کے پرستار ہو تم
جو حفاظت کریں سرحدوں کی
وہ فلک بوس دیوار ہو تم
اے شجاعت کے زندہ نشانو
میرے نغمے تمہارے لیے ہیں
میرے نغمے تمہارے لیے ہیں
اے وطن کے سجیلے جوانو
بیویوں، ماوُں، بہنوں کی نظریں
تم کو دیکھیں تو یوں جگمگائیں
جیسے خاموشیوں کی زباں سے
دے رہی ہوں وہ تم کو دعائیں
قوم کے اے جری پاسبانو
میرے نغمے تمہارے لیے ہیں
میرے نغمے تمہارے لیے ہیں
اے وطن کے سجیلے جوانو
تم پے جو کچھ لکھا شاعروں نے
اس میں شامل ہے آواز میری
اُڑ کے پہنچو گے تم جس افق پر
ساتھ جائے گی پرواز میری
چاند، تاروں کے اے رازدانو
میرے نغمے تمہارے لیے ہیں
میرے نغمے تمہارے لیے ہیں
اے وطن کے سجیلے جوانو
Written by: Jamiluddin Aali, Khadim Hussain


