Crediti

PERFORMING ARTISTS
Nayyara Noor
Nayyara Noor
Performer
COMPOSITION & LYRICS
Nayyara Noor
Nayyara Noor
Composer

Testi

مجھے وداع کر، مجھے وداع کر
مجھے وداع کر، مجھے وداع کر
اے میری ذات، پھر مجھے وداع کر
مجھے وداع کر...
میں تیرے ساتھ اپنے آپ کے سیاہ غار میں بہت پناہ لے چکا
میں اپنے ہاتھ، پاؤں دل کی آگ میں تپا چکا
مجھے وداع کر، مجھے وداع کر
کہ آب و گل کے آنسوؤں کی بے صدائی سن سکوں
مجھے وداع کر، مجھے وداع کر
بہت ہی دیر، دیر جیسی دیر ہو چکی
کہ اب گھڑی میں بیسویں صدی کی رات بج چکی
مجھے وداع کر، مجھے وداع کر
کہ اپنے آپ میں، میں اتنے خواب جی چکا
کہ حوصلہ نہیں، کہ حوصلہ نہیں
میں اتنی بار اپنے زخم آپ سی چکا
کہ حوصلہ نہیں، کہ حوصلہ نہیں
Written by: Nayyara Noor
instagramSharePathic_arrow_out

Loading...