Video musicale
Video musicale
Crediti
PERFORMING ARTISTS
Ghulam Abbas
Performer
Mehnaz
Performer
COMPOSITION & LYRICS
Tasleem Faazli
Songwriter
Testi
چوری چوری ملتے رہنا
دل کی بات آنکھوں سے کہنا
کب تک ایسے رہیں گے؟
جانے وہ دن کب آئے گا
جب کھل کر پیار کریں گے
چوری چوری ملتے رہنا
دل کی بات آنکھوں سے کہنا
کب تک ایسے رہیں گے؟
جانے وہ دن کب آئے گا
جب کھل کر پیار کریں گے
باغ میں جا کر باتیں کریں تو
یہ کلیاں سن لیتی ہیں، ہو
باغ میں جا کر باتیں کریں تو
یہ کلیاں سن لیتی ہیں
مل نہیں جائیں دیوانے دو
گلشن سے کہہ دیتی ہیں
کیسے پیار کی قسمیں کھائیں؟
کیسے پیار کا گیت سنائیں؟
گل بوٹے سن لیں گے
جانے وہ دن کب آئے گا
جب کھل کر پیار کریں گے
آدم سے لے کر اِس یُگ تک
پیار پہ کیوں پابندی ہے، ہو؟
آدم سے لے کر اِس یُگ تک
پیار پہ کیوں پابندی ہے
رانجھے سے ملنے کو اب تک
ہیر بے چاری روتی ہے
دنیا والے کب سمجھیں گے؟
پیاسے دل کب تک تڑپیں گے؟
ہم کب تک ترسیں گے؟
جانے وہ دن کب آئے گا
جب کھل کر پیار کریں گے
چوری چوری ملتے رہنا
دل کی بات آنکھوں سے کہنا
کب تک ایسے رہیں گے؟
جانے وہ دن کب آئے گا
جب کھل کر پیار کریں گے
Written by: Tasleem Faazli


