Music Video

Music Video

Lyrics

اپ خیر البشر آپ خیر الورٰی
مصطفی مصطفیٰ مصطفیٰ مصطفیٰ
بعد اللہ کے اعلی رتبہ ترا
مصطفی مصطفیٰ مصطفیٰ مصطفیٰ
اے حبیب خدا ،خاتم المرسلیں
آپ سے چمکی انسانیت کی جبیں
اپ کے در کا خادم ہیں روح الامیں
اے محمد تیرا کوئی ثانی نہیں
اپ ہی کے لیے اے رسول امیں
رب نے پیدا کیے آسمان و زمیں
مقتدی انبیاء آپ ہیں مقتدی
مصطفی مصطفیٰ مصطفیٰ مصطفیٰ
آپ نے رب سے ہم کو کیا آشنا
ہم کو دکھلایا توحید کا راستہ
آپ امت کے رہبر ہیں اور پیشوا
بحر ظلمات میں آپ ہیں آسرا
امتی امتی امتی اے خدا
روز محشر میں ہوگی تیری یہ صدا
آپ تاریکیوں میں ہیں روشن دیا
مصطفی مصطفیٰ مصطفیٰ مصطفیٰ
تجھ پہ قرآن نازل خدا نے کیا
بن کے جنت مہکتا ہے حجرہ تیرا
رب نے کی آپ کے حسن پر انتہا
معجزے سارے نبیوں کے تجھ میں عیاں
آپ پہنچے ہیں اک شب میں عرش علی
اور کی گفتگو رو بہ روئے خدا
آپ کا مرتبہ عقل سے ماوراء
مصطفی مصطفیٰ مصطفیٰ مصطفیٰ
آپ شمس الضحیٰ ،آپ بدر الدجیٰ
آپ کے دم سے روشن ہیں ثور و حرا
ہے سراپا ہدایت تیری ہر ادا
میرے ماں باپ ہوں آپ ہی پر فدا
اپ کے اک اشارے پہ اے مصطفیٰ
سرجھکائے قمر بھی دو ٹکڑے ہوا
پڑھتے ہیں تجھ پہ آدم بھی صل علی
مصطفی مصطفیٰ مصطفیٰ مصطفیٰ
اے محمد میں سجاد تیرا غلام
مجھ کو بھی ہو عطا آب کوثر کا جام
آپ کی ذات پر ہو کروڑوں سلام
لب پہ ہو تیری حمد و ثنا صبح و شام
کس قدر ہے بلند آپ ہی کا مقام
ہے کلام آپ کا میرے رب کا کلام
آپ ہی سے ہے دنیا میں حق کی ضیا
مصطفی مصطفیٰ مصطفیٰ مصطفیٰ
Written by: Hafiz Sajjad Ahmad, Hassan Farooq
instagramSharePathic_arrow_out

Loading...