Music Video
Music Video
Credits
PERFORMING ARTISTS
Naseem Begum
Lead Vocals
COMPOSITION & LYRICS
Mushir Kazmi
Songwriter
Lyrics
اے راہِ حق کے شہیدوں، وفا کی تصویروں
اے راہِ حق کے شہیدوں
اے راہِ حق کے شہیدوں، وفا کی تصویروں
تمہیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں
(اے راہِ حق کے شہیدوں)
لگانے آگ جو آئے تھے آشیانے کو
وہ شعلے اپنے لہو سے بوجھا دیئے تم نے
بچا لیا ہے یتیمی سے کتنے پھولوں کو
سُہاگ کتنی بہاروں کے رُکھ لئے تم نے
تمہیں چمن کی فضائیں سلام کہتی ہیں
(اے راہِ حق کے شہیدوں)
چلے جو ہو گے شہادت کا جام پی کر تم
رسولِ پاک نے بانہوں میں لے لیا ہو گا
علی تمہاری شجاعت پہ جھومتے ہوں گے
حسین پاکؑ نے ارشاد یہ کیا ہوگا
تمہیں خُدا کی رضائیں سلام کہتی ہے
(اے راہِ حق کے شہیدوں)
جنابِ فاطمہ جگرِ رسول کے آگے
شہید ہو کے کیا ماں کو سُرخرو تم نے
جنابِ حضرتِ زینب گواہی دیتی ہیں
شہیدوں رکھی ہے بہنوں کی آبرو تم نے
وطن کی بیٹیاں مائیں سلام کہتی ہیں
(اے راہِ حق کے شہیدوں)
(اے راہِ حق کے شہیدوں، وفا کی تصویروں)
(تمہیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں)
(اے راہِ حق کے شہیدوں)
Written by: Mushir Kazmi