音乐视频

音乐视频

制作

出演艺人
Noor Jehan
Noor Jehan
声乐
作曲和作词
Noor Jehan
Noor Jehan
作曲家

歌词

نگاہیں ملا کر بدل جانے والے
مجھے تجھ سے کوئی شکایت نہیں ہے
نگاہیں ملا کر بدل جانے والے
مجھے تجھ سے کوئی شکایت نہیں ہے
یہ دنیا بڑی سنگ دل ہے، یہاں پر
کسی کو کسی سے محبت نہیں ہے
جفاؤں سے تُو نے میرے دل کو توڑا
مجھے تُو نے، ظالم، کہیں کا نہ چھوڑا
ہوا مجھ کو معلوم سب کچھ لٹا کر
وفا کی یہاں کوئی قیمت نہیں ہے
نگاہیں ملا کر بدل جانے والے
مجھے تجھ سے کوئی شکایت نہیں ہے
نہ پہلے سے دن ہیں، نہ پہلی سی راتیں
بھلا دیں وہ تُو نے محبت کی باتیں
سنائے تھے جو تُو نے جھوٹے فسانے
ذرا سی بھی اُن میں حقیقت نہیں ہے
نگاہیں ملا کر بدل جانے والے
مجھے تجھ سے کوئی شکایت نہیں ہے
کروں میں جو فریاد اپنی زباں سے
گریں ٹوٹ کر بجلیاں آسماں سے
میں اشکوں میں سارے جہاں کو بہا دوں
میں اشکوں میں سارے جہاں کو بہا دوں
مگر مجھ کو رونے کی عادت نہیں ہے
نگاہیں ملا کر بدل جانے والے
مجھے تجھ سے کوئی شکایت نہیں ہے
یہ دنیا بڑی سنگ دل ہے، یہاں پر
کسی کو کسی سے محبت نہیں ہے
نگاہیں ملا کر...
Written by: Noor Jehan
instagramSharePathic_arrow_out

Loading...