Lyrics

پیار بھرے دو شرمیلے نین جن سے ملا میرے دل کو چین کوئی جانے نہ کیوں مجھ سے شرمائیں کیسے مجھے تڑپائیں پیار بھرے دو شرمیلے نین دل یہ کہے، "گیت میں تیرے گاؤں" تُو ہی سنے اور میں گاتا جاؤں تُو جو رہے ساتھ میرے دنیا کو ٹھکراؤں تیرا دل بہلاؤں پیار بھرے دو شرمیلے نین ڈر ہے مجھے، تجھ سے بچھڑ نہ جاؤں کھو کے تجھے ملنے کی راہ نہ پاؤں ایسا نہ ہو، جب بھی تیرا نام لبوں پر لاؤں میں آنسو بن جاؤں جن سے ملا میرے دل کو چین کوئی جانے نہ کیوں مجھ سے شرمائیں کیسے مجھے تڑپائیں پیار بھرے دو شرمیلے نین
Writer(s): Mehdi Hassan Lyrics powered by www.musixmatch.com
instagramSharePathic_arrow_out