Kredity

PERFORMING ARTISTS
Umair
Umair
Performer
Natasha Noorani
Natasha Noorani
Vocals
JJ47
JJ47
Vocals
COMPOSITION & LYRICS
Natasha Noorani
Natasha Noorani
Composer
Jahanzaib
Jahanzaib
Composer
Muhammad Umair Tahir
Muhammad Umair Tahir
Composer
PRODUCTION & ENGINEERING
Umair
Umair
Producer

Texty

[Chorus]
​چمکتی جو روشنی ایسے مجبوری سے تھک گئی
شاموں میں سوگ کرتے، موم بتیوں سے
شہر میں گرے ہوئے ستارے
کرتے امیدوں کی باتیں
ٹوٹے ہیں دل یہ بیچارے
پہنی ہوئی اِس انا سے
کب تک سنیں گے دلاسے
بولو کہ کیسے ہم ہوئے تنہا
بولو کہ کیسے ہم ہوئے تنہا
بولو کہ کیسے ہم ہوئے تنہا
بولو کہ کیسے ہم ہوئے تنہا
[Verse 1]
تم میرے ساتھ میں نہیں ہوتے ہو
پر میرا ساتھ بھی نہیں چھوڑتے ہو
ہم سے دوری بھی رکھتے ہو
لیکن کبھی ملاقات بھی نہیں چھوڑتے ہو
کبھی میرا ہاتھ بھی نہیں چھوڑتے ہو
بات بھی نہیں چھوڑتے ہو
رات بھی نہیں چھوڑتے ہو
سر پہ بٹھا کے اوقات بھی نہیں چھوڑتے ہو
کہہ سکیں تم سے حالات بھی نہیں چھوڑتے ہو
جیت مانوں یا ہار مانوں
میں کس کو سب ذمّہ دار مانوں
تمہیں ہنسنا کیوں نہیں یاد رہتا
یہ کیسے تیرا کردار مانوں
آنسو گر کے موتی بن گئے
دولت بن گئی، ادھار مانوں
رب دیتا بندوں کو چھوٹ اکثر
سودے کر کے فرار مانوں
بستر کی بکھری چادریں ہیں
I made sure
تمہیں یاد رہے
کچھ چیزیں دل پہ چھاپ چھوڑیں
کچھ گردن پہ تیرے دانت رہیں
ہم کیسی چیزوں پہ آنکھ رکھتے
اپنوں میں اپنے چھانٹ رہے
ہم تم سے دل کی بات کرتے
تمہیں لگتا ہم تمہیں ڈانٹ رہے
کیوں
[Verse 2]
یہ نہیں خامیاں ہیں
نہ ہی خوبیاں ہیں
لے کر ہلکا دل میں بھی یہاں
تو بھی یہاں ہے
ابھی تو رات باقی بات باقی داستاں ہے
نہ اب دوریاں بچی
پھر کیا درمیاں ہے
کیا کچھ کرنے پہ آ گئی
منہ پہ لڑنے پہ آ گئی
پھر سے بچھڑنے پہ آ گئی
موت نہیں آسان تو کیوں مرنے پہ آ گئی
کیا کچھ کہتے ہم تم سے
لکھتا رہا اور تو پڑھنے پہ آ گئی
ہجر کی باتیں شہروں میں گونجیں
دنیا دھرنے پہ آ گئی
(واہ)
[Chorus]
چمکتی جو روشنی ایسے مجبوری سے تھک گئی
شاموں میں سوگ کرتے، موم بتیوں سے
شہر میں گرے ہوئے ستارے
کرتے امیدوں کی باتیں
ٹوٹے ہیں دل یہ بیچارے
پہنی ہوئی اِس انا سے
کب تک سنیں گے دلاسے
بولو کہ کیسے ہم ہوئے تنہا
بولو کہ کیسے ہم ہوئے تنہا
بولو کہ کیسے ہم ہوئے تنہا
بولو کہ کیسے ہم ہوئے تنہا
Written by: Jahanzaib, Muhammad Umair Tahir, Natasha Noorani
instagramSharePathic_arrow_out

Loading...