Στίχοι

زہے مقدر حضورِ حق سے سلام آیا، پیام آیا جھکاؤ نظریں، بچھاؤ پلکیں، ادب کا اعلیٰ مقام آیا زہے مقدر حضورِ حق سے سلام آیا، پیام آیا جھکاؤ نظریں، بچھاؤ پلکیں، ادب کا اعلیٰ مقام آیا زہے مقدر... یہ کون سر سے کفن لپیٹے چلا ہے الفت کے راستے پر یہ کون سر سے کفن لپیٹے چلا ہے الفت کے راستے پر فرشتے حیرت سے تک رہے ہیں یہ کون ذی احترام آیا فرشتے حیرت سے تک رہے ہیں یہ کون ذی احترام آیا زہے مقدر... فضا میں لبیک کی صدائیں ز فرش تا عرش گونجتی ہیں فضا میں لبیک کی صدائیں ز فرش تا عرش گونجتی ہیں ہر ایک قربان ہو رہا ہے زباں پہ یہ کس کا نام آیا ہر ایک قربان ہو رہا ہے زباں پہ یہ کس کا نام آیا زہے مقدر... یہ راہِ حق ہے سنبھل کے چلنا، یہاں ہے منزل قدم قدم پر یہ راہِ حق ہے سنبھل کے چلنا، یہاں ہے منزل قدم قدم پر پہنچنا در پر تو کہنا، "آقاؐ، سلام لیجیے غلام آیا" پہنچنا در پر تو کہنا، "آقاؐ، سلام لیجیے غلام آیا" زہے مقدر... یہ کہنا، "آقاؐ، بہت سے عاشق تڑپتے سے چھوڑ آیا ہوں میں..." یہ کہنا، "آقاؐ، بہت سے عاشق تڑپتے سے چھوڑ آیا ہوں میں بلاوے کے منتظر ہیں لیکن نہ صبح آیا، نہ شام آیا بلاوے کے منتظر ہیں لیکن نہ صبح آیا، نہ شام آیا" زہے مقدر... دعا جو نکلی تھی دل سے آخر پلٹ کے مقبول ہو کے آئی دعا جو نکلی تھی دل سے آخر پلٹ کے مقبول ہو کے آئی وہ جذبہ جس میں تڑپ تھی سچی وہ جذبہ آخر کو کام آیا وہ جذبہ جس میں تڑپ تھی سچی وہ جذبہ آخر کو کام آیا زہے مقدر... خدا تیرا حافظ و نگہباں، او راہِ بطحا کے جانے والے خدا تیرا حافظ و نگہباں، او راہِ بطحا کے جانے والے نویدِ صد انبساط بن کر پیامِ دار السلام آیا نویدِ صد انبساط بن کر پیامِ دار السلام آیا زہے مقدر حضورِ حق سے سلام آیا، پیام آیا جھکاؤ نظریں، بچھاؤ پلکیں، ادب کا اعلیٰ مقام آیا زہے مقدر...
Writer(s): Qari Waheed Zafar Qasmi Lyrics powered by www.musixmatch.com
instagramSharePathic_arrow_out