Credits
PERFORMING ARTISTS
Mehdi Hassan
Performer
COMPOSITION & LYRICS
Tasleem Faazli
Songwriter
Lyrics
آ، پل دو پل کچھ بات کریں
آخر کب تک خاموش رہیں؟
آ، پل دو پل کچھ بات کریں
آخر کب تک خاموش رہیں؟
میں تجھ میں کھو جاؤں
تُو مجھ میں کھو جائے
دو سائے ملاقات کریں
آ، پل دو پل کچھ بات کریں
یہ تنہائی، بھیگا موسم یہ، اور ہم دو انجانے سے
یہ تنہائی، بھیگا موسم یہ، اور ہم دو انجانے سے
رک جاتے ہیں ان ہونٹوں پہ کچھ نازک افسانے سے
یہ ٹھہری ٹھہری سانسیں
یہ گم صم گم صم آنکھیں
ظاہر کیسے جذبات کریں؟
آ، پل دو پل کچھ بات کریں
کھوئی کھوئی سی ان پلکوں میں کوئی گیت سجا کے دیکھو
کھوئی کھوئی سی ان پلکوں میں کوئی گیت سجا کے دیکھو
تھم جائے گی دل کی یہ دھڑکن، کوئی درد بسا کے دیکھو
بیگانے نہیں رہ پائیں
اک ڈوری میں بندھ جائیں
آؤ، ایسے حالات کریں
آ، پل دو پل کچھ بات کریں
آخر کب تک خاموش رہیں؟
میں تجھ میں کھو جاؤں
تُو مجھ میں کھو جائے
دو سائے ملاقات کریں
آ، پل دو پل کچھ بات کریں
Written by: Tasleem Faazli