Créditos
ARTISTAS INTÉRPRETES
Ahmed Rushdi
Intérprete
COMPOSICIÓN Y LETRA
Masroor Anwar
Autoría
Letra
پیار کو ہم بنائیں گے ایسی مثال
پیار کو ہم بنائیں گے ایسی مثال
جس کو دہرائے گا زمانہ سالہا سال
پیار کو ہم بنائیں گے ایسی مثال
یہ محبت کوئی لوٹ سکتا نہیں
یہ وہ بندھن ہے جو ٹوٹ سکتا نہیں
میری نظروں میں کل بھی تیرا پیار تھا
آج بھی ہے میرے دل میں تیرا خیال
پیار کو ہم بنائیں گے ایسی مثال
تیری چاہت میں ڈوبی رہے گی نظر
بھول سکتا نہیں دل تجھے عمر بھر
تیرے بن ہے ادھوری میری زندگی
تیرے بن ایک پل بھی ہے جینا محال
پیار کو ہم بنائیں گے ایسی مثال
یاد ہے تو نے اک دن کہا تھا صنم
"لاکھ بدلے زمانہ، نہ بدلیں گے ہم"
کر سکے گا نہ کوئی بھی ہم کو جدا
اپنی راہوں میں آئے یہ کس کی مجال؟
پیار کو ہم بنائیں گے ایسی مثال
پیار کو ہم بنائیں گے ایسی مثال
جس کو دہرائے گا زمانہ سالہا سال
پیار کو ہم بنائیں گے ایسی مثال
Written by: Masroor Anwar