Letra

تُو ملا ہے تو یہ احساس ہوا ہے مجھ کو تُو ملا ہے تو یہ احساس ہوا ہے مجھ کو یہ مِری عمر محبت کے لیے تھوڑی ہے اک ذرا سا غمِ دوراں کا بھی حق ہے جس پر میں نے وہ سانس بھی تیرے لیے رکھ چھوڑی ہے پیار کا بن کے نگہبان تجھے چاہوں گا میں تو مر کر بھی، مِری جان، تجھے چاہوں گا زندگی میں تو سبھی پیار کیا کرتے ہیں اپنے جذبات میں نغمات رچانے کے لئے اپنے جذبات میں نغمات رچانے کے لئے میں نے دھڑکن کی طرح دل میں بسایا ہے تجھے میں تصور بھی جدائی کا بھلا کیسے کروں میں نے قسمت کی لکیروں سے چرایا ہے تجھے تجھ پہ ہو جاؤں گا قربان، تجھے چاہوں گا میں تو مر کر بھی، مِری جان، تجھے چاہوں گا زندگی میں تو سبھی پیار کیا کرتے ہیں زندگی میں تو سبھی پیار کیا کرتے ہیں میں تو مر کر بھی، مِری جان، تجھے چاہوں گا
Writer(s): Leo Twins, Qateel Shifai Lyrics powered by www.musixmatch.com
instagramSharePathic_arrow_out