Créditos

ARTISTAS INTÉRPRETES
SIO HYDERABAD
SIO HYDERABAD
Intérprete
COMPOSICIÓN Y LETRA
Sarfaraz Bazmi
Sarfaraz Bazmi
Autoría

Letra

حبیب داور ، شفیع محشر
ہمارے آقا ، ہمارے رہبر
خدا کی روشن کتاب لائے
اندھیری شب کا جواب لائے
وہ ہاتھ میں ماہتاب لائے
حرا کی تنویر سے منور ہمارے آقا ہمارے رہبر
شراب کوثر کا جام والے
شفیع محشر مقام والے
وہ شاہ پیکر غلام والے
کھڑےہیں جبریل جن کےدر پر ہمارے آقا ہمارے رہبر
وہ جنکی ٹھوکر میں کج کلاہی
وہ جنکےقدموں میں بادشاہی
مگر اثاثہ بس اک چٹائی
شکم پہ باندھےہوئےہیں پتھر ہمارے آقا ہمارے رہبر
"وانت فیھم "ہے جن کا رتبہ
بلندیاں جن کی سورہ اسراء
وہ جن کا رستہ عروج سدرہ
وہ نعت ہےجنکی سورہ کوثر ہمارے آقا ہمارے رہبر
وہ جن کے الفاظ آسمانی
وہ جن کا انداز گلفشانی
کبھی حلیمہ کی بکریوں میں
کبھی سر بزم لا مکانی
وہ خندق و بدر کا مجاہد
وہ اپنی عظمت پہ آپ شاہد
صفا کا داعی حرا کا عابد
دعائیں دیں جسنےکھاکےپتھر ہمارے آقا ہمارے رہبر
Written by: Sarfaraz Bazmi
instagramSharePathic_arrow_out

Loading...