Crédits
INTERPRÉTATION
Hassan & Roshaan
Interprète
Roshaan Sherwani
Voix principales
Muhammad Hassan Sheikh
Voix principales
COMPOSITION ET PAROLES
Hassan & Roshaan
Paroles/Composition
Roshaan Sherwani
Paroles/Composition
Muhammad Hassan Sheikh
Paroles/Composition
PRODUCTION ET INGÉNIERIE
Roshaan Sherwani
Production
Paroles
[Verse 1]
آنکھ کھلی جب سے ہے یہ جانا
خواب ہے دنیا، دل ہے ٹھکانہ
سو جاتا ہے جب یہ زمانہ
جاگتا ہوں، لکھتا ہوں فسانہ
[Verse 2]
تجھ کو ڈھونڈنے کی تلاش میں حال دل کا یہ ہو گیا
جتنی خواہشیں، جتنی عرضیاں، سب کو دل سے میں نے کھو دیا
لوگ جو سمجھتے مجھے تھے وہ ہر لباس میں نے کھو دیا
میں کی آگ میں قید دل رہا، دیکھ پنجرا کھل گیا
(کھل گیا)
[Verse 3]
عشق میں تیری یوں فنا ہوا، کھوج میں تیری جل گیا
در بدر پھرا دروازوں پہ، راستہ تیرا مل گیا
غمزدہ نہ ہو الوداع پہ یوں، خواب ہے حقیقت نہیں
ہر گھڑی ہے نزدیق موت کے، کیا لیا؟ کیا تُو نے کھو دیا
مسجدوں میں تُو نہ ملا مجھے، آفتوں میں تُو مل گیا
ہر جگہ تیری موسیقی ہے تیرے رنگ میں ڈھل گیا
چل بسی ہے یہ زندگی میری اس جہان کی دوڑ میں
تجھ کو خوش نہیں رکھ سکوں گا میں
ڈوبنے دے مجھے عشق میں
(عشق میں)
Written by: Muhammad Hassan Sheikh, Roshaan Sherwani

