Titres les plus populaires de Noor Jehan
Crédits
INTERPRÉTATION
Noor Jehan
Voix principales
Paroles
جو حال پوچھا تو ہم حالِ دل سنا نہ سکے
زباں پہ آئے فسانے تو لب ہلا نہ سکے
کچھ بھی نہ کہا اور کہہ بھی گئے
کچھ بھی نہ کہا اور کہہ بھی گئے
کچھ کہتے کہتے رہ بھی گئے
باتیں جو زباں تک آ نہ سکیں
آنکھوں نے کہیں، آنکھوں نے سنیں
باتیں جو زباں تک آ نہ سکیں
آنکھوں نے کہیں، آنکھوں نے سنیں
کچھ ہونٹوں پر، کچھ آنکھوں میں
ان کہے فسانے رہ بھی گئے، رہ بھی گئے
کچھ بھی نہ کہا اور کہہ بھی گئے
کچھ کہتے کہتے رہ بھی گئے
"دیکھیں گے اُنھیں،" دل کہتا تھا
جب دیکھا تو دیکھا نہ گیا
"دیکھیں گے اُنھیں،" دل کہتا تھا
جب دیکھا تو دیکھا نہ گیا
کچھ نکلے، کچھ بے چین ہوئے
کچھ ارماں دل میں رہ بھی گئے، رہ بھی گئے
کچھ بھی نہ کہا اور کہہ بھی گئے
کچھ کہتے کہتے رہ بھی گئے
کچھ بھی نہ کہا اور کہہ بھی گئے
کچھ کہتے کہتے رہ بھی گئے
Writer(s): Noor Jehan
Lyrics powered by www.musixmatch.com