Dari
PERFORMING ARTISTS
Schehzad Mughul
Performer
COMPOSITION & LYRICS
Schehzad Mughul
Songwriter
Lirik
بس یوں ہی چلتے رہیں
دن یوں ہی کٹتے رہیں
لمحوں کو ڈھلنے دو صدیوں میں
آنسو نہ آنے دو آنکھوں میں
بس یہ چند خوشیاں چُن لو، چُن لو
بس یوں ہی ملتے رہیں
دن یوں ہی ڈھلتے رہیں
خوابوں کو بہنے دو خزاؤں میں
زلفوں کو اُڑنے دو ہواؤں میں
بس یہ چند خوشیاں چُن لو، چُن لو
بس یہی احساس ہو
ان کہے الفاظ ہوں
بارش ہو جذبوں کی حجابوں میں
خواہش ہو قُرب کی اداؤں میں
بس یہ چند خوشیاں چُن لو، چُن لو
بس یہ چند خوشیاں چُن لو، چُن لو
بس یوں ہی
Written by: Schehzad Mughul

