Lirik

اے عشق، ہمیں برباد نہ کر، برباد نہ کر اے عشق، ہمیں برباد نہ کر، برباد نہ کر اے عشق، ہمیں برباد نہ کر، برباد نہ کر اے عشق، نہ چھیڑ آ کے ہمیں ہم بھولے ہوؤں کو یاد نہ کر پہلے ہی بہت ناشاد ہیں ہم تو اور ہمیں ناشاد نہ کر قسمت کا ستم ہی کم نہیں کچھ یہ تازہ ستم ایجاد نہ کر یوں ظلم نہ کر، بیداد نہ کر اے عشق، ہمیں برباد نہ کر، برباد نا کر راتوں کو اٹھ اٹھ کر روتے ہیں رو رو کے دعائیں کرتے ہیں آنکھوں میں تصوّر، دل میں خلش سر دھنتے ہیں، آہیں بھرتے ہیں اے عشق، یہ کیسا روگ لگا؟ جیتے ہیں نہ ظالم مرتے ہیں ان خوابوں سے یوں آزاد نہ کر اے عشق، ہمیں برباد نہ کر، برباد نہ کر جس دن سے بندھا ہے دھیان تیرا گھبرائے ہوئے سے رہتے ہیں ہر وقت تصوّر کر کر کے شرمائے ہوئے سے رہتے ہیں کُملائے ہوئے پھولوں کی طرح کُملائے ہوئے سے رہتے ہیں پامال نہ کر، بیداد نہ کر اے عشق، ہمیں برباد نہ کر، برباد نہ کر اے عشق، ہمیں برباد نہ کر، برباد نہ کر
Writer(s): Akhtar Shirani, Arshad Mehmood Lyrics powered by www.musixmatch.com
instagramSharePathic_arrow_out