Video Musik
Video Musik
Dari
PERFORMING ARTISTS
Mehnaz
Performer
COMPOSITION & LYRICS
Masroor Anwar
Songwriter
Lirik
جب کسی سے کوئی اقرارِ وفا کرتا ہے
دلِ دیوانہ سنبھل کر یہ دعا کرتا ہے
خدا نہ کرے، اپنا یہ ساتھ کبھی چھوٹے
خدا نہ کرے، اپنا یہ ساتھ کبھی چھوٹے
خدا نہ کرے، اپنا یہ ساتھ کبھی چھوٹے
باندھی ہے جو دلوں نے، ہو
باندھی ہے جو دلوں نے وہ ڈور کبھی ٹوٹے
خدا نہ کرے، اپنا یہ ساتھ کبھی چھوٹے
باندھی ہے جو دلوں نے وہ ڈور کبھی ٹوٹے
خدا نہ کرے، اپنا یہ ساتھ کبھی چھوٹے
سنگ جینا ہے، سنگ مرنا ہے
عمر بھر ہم کو پیار کرنا ہے
دو دلوں میں نہ جدائی آئے
ہم نہ بکھریں، نہ ہمارے سائے
چھوٹے جو تیرا ساتھ تو
دنیا بھی چھوٹ جائے
ٹوٹے جو دل تو سانس کا
رشتہ بھی ٹوٹ جائے
ایک ہی خواہش دل میں ہے کہ
ہر دم تجھ سے پیار کروں
سورج بعد میں دیکھوں
پہلے میں تیرا دیدار کروں
آنکھوں میں جو چھپے ہیں، ہو
آنکھوں میں جو چھپے ہیں وہ خواب نہیں جھوٹے
خدا نہ کرے، اپنا یہ ساتھ کبھی چھوٹے
خدا نہ کرے، اپنا یہ ساتھ کبھی چھوٹے
پھول سے خوشبو جا نہیں سکتی
آنچ الفت پہ آ نہیں سکتی
پیار دل سے نکل نہیں سکتا
یہ وہ سورج ہے، ڈھل نہیں سکتا
گل ہی نہ جو کھلائے تو
پھر وہ بہار کیا
رہ جائے جو زمانے سے
ڈر کے تو پیار کیا
ان ہاتھوں پر مہندی سے میں
لکھوں گی، ساجن، نام تیرا
میرے دل کی دھڑکن میں
ہر پل رہے گا پیغام تیرا
ہے پیار ایسی دولت، ہو
ہے پیار ایسی دولت، جس کو نہ کوئی لوٹے
خدا نہ کرے، اپنا یہ ساتھ کبھی چھوٹے
باندھی ہے جو دلوں نے وہ ڈور کبھی ٹوٹے
خدا نہ کرے، اپنا یہ ساتھ کبھی چھوٹے
خدا نہ کرے، اپنا یہ ساتھ کبھی چھوٹے
Written by: Masroor Anwar


