Crediti
PERFORMING ARTISTS
Noor Jehan
Lead Vocals
COMPOSITION & LYRICS
Masroor Anwar
Songwriter
Testi
ہو تمنا اور کیا، جانِ تمنا آپ ہیں
ہو تمنا اور کیا، جانِ تمنا آپ ہیں
کیا کروں گی لے کے دنیا، میری دنیا آپ ہیں
ہو تمنا اور کیا...
شرم آتی ہے مجھے اپنے سے بھی کہتے ہوئے
ہو، شرم آتی ہے مجھے اپنے سے بھی کہتے ہوئے
آپ سے کیسے کہوں...
آپ سے کیسے کہوں، میرے لیے کیا آپ ہیں
ہو تمنا اور کیا...
آپ سے پہلے نظر میں کچھ نہ تھا اپنے سوا
ہو، آپ سے پہلے نظر میں کچھ نہ تھا اپنے سوا
اب جدھر بھی دیکھتی ہوں...
اب جدھر بھی دیکھتی ہوں، جلوہ فرما آپ ہیں
ہو تمنا اور کیا، جانِ تمنا آپ ہیں
ہو تمنا اور کیا...
Written by: Masroor Anwar

