Crediti
PERFORMING ARTISTS
Nahid Akhtar
Performer
COMPOSITION & LYRICS
Tasleem Faazli
Songwriter
Testi
دل لینے کی جلدی کیا ہے؟ رہتے ہو کیوں بے قرار؟
دل لینے کی جلدی کیا ہے؟ رہتے ہو کیوں بے قرار؟
ملتے رہے تو ایک نہ اک دن ہو جائے گا پیار
دل لینے کی جلدی کیا ہے؟
وعدہ ہے، دل تم کو دیں گے
اور کسی کا نام نہ لیں گے
اک دوجے کو جان تو لیں ہم
اچھی طرح پہچان تو لیں ہم
میرے اس نادان سے دل کو آنے تو دو اعتبار
ملتے رہے تو ایک نہ اک دن ہو جائے گا پیار
دل لینے کی جلدی کیا ہے؟
اس دل کے حق دار تمھی ہو
جانِ من، دلدار تمھی ہو
اتنا پیار کریں گے تم کو
بھول نہیں سکتے تم ہم کو
پیار کا موسم تو چھانے دو، آ جانے دو بہار
ملتے رہے تو ایک نہ اک دن ہو جائے گا پیار
دل لینے کی جلدی کیا ہے؟ رہتے ہو کیوں بے قرار؟
ملتے رہے تو ایک نہ اک دن ہو جائے گا پیار
دل لینے کی جلدی کیا ہے؟
Written by: Tasleem Faazli