Video musicale
Video musicale
Crediti
PERFORMING ARTISTS
Mehnaz
Performer
COMPOSITION & LYRICS
Riaz-Ur-Rehman Saghar
Songwriter
Testi
ہم تم یوں ہی چلتے رہیں
ان راہوں میں صبح و شام
دن رات ڈھلتے رہیں
موسم بدلتے رہیں
ہر گام صبح و شام، صبح و شام
ہم تم یوں ہی چلتے رہیں
ان راہوں میں صبح و شام، صبح و شام
کچھ دور اس جہاں سے
اپنا بنائیں آشیاں
کچھ دور اس جہاں سے
اپنا بنائیں آشیاں
پھولوں بھری زمیں ہو
راحت بھرا ہو آسماں
ہے یہ مجھ کو یقیں
اے میرے ہم نشیں
آئے گا پیار کا وہ مقام
ہم تم یوں ہی چلتے رہیں
ان راہوں میں صبح و شام، صبح و شام
لہروں کے ہونٹوں پر بھی
اپنے ملن کا گیت ہو
لہروں کے ہونٹوں پر بھی
اپنے ملن کا گیت ہو
جھرنوں سے دوستی ہو
دھارا ہمارا میت ہو
کوئی بھی غم نہ ہو
پیار یہ کم نہ ہو
ہر گھڑی دے خوشی کا پیام
ہم تم یوں ہی چلتے رہیں
ان راہوں میں صبح و شام
دن رات ڈھلتے رہیں
موسم بدلتے رہیں
ہر گام صبح و شام، صبح و شام
Written by: Riaz-Ur-Rehman Saghar