album cover
Ehd E Wafa
album cover
Ehd E Wafa은(는) {albumName} 앨범에 수록된 곡으로 2020년 10월 1일일에 K Records에서 발매되었습니다.Ehd E Wafa (Original Motion Picture Soundtrack) - Single
2020년 10월 1일
라벨K Records
BPM151
멜로디에 강한 음악
어쿠스틱 악기 중심
발랑스
춤추기 좋은 음악
에너지

가사

کیسے مانوں، ہے تو جدا مجھ سے؟
سوچ کر دل نڈھال ہوتا ہے
تو نہیں سامنے مگر پھر بھی
دل میں تیرا خیال ہوتا ہے
تیری ایک ادا کے نام کیا
سب عہد وفا کے نام کیا
سب عہد وفا کے نام کیا
آنکھوں کے در پہ بیٹھے ہیں
کچھ یار پرانے اور اک تم
دل سے ہو کر گزرے میرے
وہ بیتے زمانے اور اک تم
تیری ایک ادا کے نام کیا
سب عہد وفا کے نام کیا
سب عہد وفا کے نام کیا
یاروں کے سکھ بھی اور غم بھی
تیری یادوں کے یہ موسم بھی
آنکھوں میں اترا یہ نم بھی
یہ رستہ بھی اور ہم دم بھی
تو لگتا ہے پیارا اتنا
اس میرے دل میں ہے جتنا
تیری ایک ادا کے نام کیا
سب عہد وفا کے نام کیا
سب عہد وفا کے نام کیا
عہد وفا، عہد وفا، عہد وفا
جینے کی بات سے یاد آیا
کس حال میں تم رہتے ہو گے؟
جو کہہ سکتے تھے بس مجھ سے
کس کو جا کر کہتے ہو گے؟
اک دل ہی بچا تھا پاس اپنے
وہ بھی ہم ہار کے آئے ہیں
اک تیرے ہونٹوں کے صدقے
سب خوشیاں وار کے آئے ہیں
رنگ آنکھوں کا تیری یادوں سا
وہ لہجہ تیری باتوں کا
وہ خوشبو تیرے آنے کی
وہ دھاگہ تیرے وعدوں کا
تو لگتا ہے پیارا اتنا
اس میرے دل میں ہے جتنا
تیری ایک ادا کے نام کیا
سب عہد وفا کے نام کیا
سب عہد وفا کے نام کیا
Written by: Imran Raza, Rahat Fateh Ali Khan
instagramSharePathic_arrow_out􀆄 copy􀐅􀋲

Loading...