크레딧

실연 아티스트
Noor Jehan
Noor Jehan
리드 보컬
작곡 및 작사
Masroor Anwar
Masroor Anwar
작사가 겸 작곡가

가사

بیتے دنوں کی یادوں کو کیسے میں بھلاؤں؟
اے دل، کیسے میں بھلاؤں؟
پتھر بن کر پیار میں کب تک اپنا درد چھپاؤں؟
اے دل، کیسے میں بھلاؤں؟
بیتے دنوں کی یادوں کو...
یاد آتی ہیں رہ رہ کر جب تیرے پیار کی باتیں
جانے کہاں سے آ جاتی ہیں آنکھوں میں برساتیں
اِن اشکوں سے کیسے اپنے غم کی آگ بجھاؤں؟
اے دل، کیسے میں بھلاؤں؟
بیتے دنوں کی یادوں کو...
جس کی خاطر ہر دکھ میں نے ہنس ہنس کے اپنایا
پیار کی قسمیں توڑ کے اُس نے آج مجھے ٹھکرایا
اپنی دنیا لُٹ جانے کا کس کو حال سناؤں؟
اے دل، کیسے میں بھلاؤں؟
بیتے دنوں کی یادوں کو کیسے میں بھلاؤں؟
اے دل، کیسے میں بھلاؤں؟
بیتے دنوں کی یادوں کو...
Written by: Masroor Anwar
instagramSharePathic_arrow_out

Loading...