Nayyara Noor의 상위 곡
유사한 곡
크레딧
실연 아티스트
Nayyara Noor
실연자
작곡 및 작사
Akhtar Shirani
송라이터
가사
اے عشق، ہمیں برباد نہ کر، برباد نہ کر
اے عشق، ہمیں برباد نہ کر، برباد نہ کر
اے عشق، ہمیں برباد نہ کر، برباد نہ کر
اے عشق، نہ چھیڑ آ کے ہمیں
ہم بھولے ہوؤں کو یاد نہ کر
پہلے ہی بہت ناشاد ہیں ہم
تو اور ہمیں ناشاد نہ کر
قسمت کا ستم ہی کم نہیں کچھ
یہ تازہ ستم ایجاد نہ کر
یوں ظلم نہ کر، بیداد نہ کر
اے عشق، ہمیں برباد نہ کر، برباد نا کر
راتوں کو اٹھ اٹھ کر روتے ہیں
رو رو کے دعائیں کرتے ہیں
آنکھوں میں تصوّر، دل میں خلش
سر دھنتے ہیں، آہیں بھرتے ہیں
اے عشق، یہ کیسا روگ لگا؟
جیتے ہیں نہ ظالم مرتے ہیں
ان خوابوں سے یوں آزاد نہ کر
اے عشق، ہمیں برباد نہ کر، برباد نہ کر
جس دن سے بندھا ہے دھیان تیرا
گھبرائے ہوئے سے رہتے ہیں
ہر وقت تصوّر کر کر کے
شرمائے ہوئے سے رہتے ہیں
کُملائے ہوئے پھولوں کی طرح
کُملائے ہوئے سے رہتے ہیں
پامال نہ کر، بیداد نہ کر
اے عشق، ہمیں برباد نہ کر، برباد نہ کر
اے عشق، ہمیں برباد نہ کر، برباد نہ کر
Writer(s): Akhtar Shirani, Arshad Mehmood
Lyrics powered by www.musixmatch.com