유사한 곡
크레딧
실연 아티스트
Alhajj Muhammad Owais Raza...
실연자
Owais Raza Qadri
리드 보컬
작곡 및 작사
Alhajj Muhammad Owais Raza...
송라이터
Owais Raza Qadri
송라이터
가사
اے سبز گنبد والے، منظور دعا کرنا
جب وقتِ نزع آئے دیدار عطا کرنا
اے سبز گنبد والے، منظور دعا کرنا
جب وقتِ نزع آئے دیدار عطا کرنا
اے نورِ خدا، آ کر آنکھوں میں سما جانا
یا در پہ بلا لینا، یا خواب میں آ جانا
اے نورِ خدا، آ کر آنکھوں میں سما جانا
یا در پہ بلا لینا، یا خواب میں آ جانا
اے پردہ نشیں، دل کے پردے میں رہا کرنا
جب وقتِ نزع آئے دیدار عطا کرنا
اے سبز گنبد والے، منظور دعا کرنا
جب وقتِ نزع آئے دیدار عطا کرنا
میں قبر اندھیری میں گھبراؤں گا جب تنہا
امداد مِری کرنے آ جانا، مِرے آقاؐ
میں قبر اندھیری میں گھبراؤں گا جب تنہا
امداد مِری کرنے آ جانا، مِرے آقاؐ
روشن مِری تربت کو، اے نورِ خدا، کرنا
جب وقتِ نزع آئے دیدار عطا کرنا
مجرم ہوں جہاں بھر کا، محشر میں بھرم رکھنا
رسوائے زمانہ ہوں، دامن میں چھپا لینا
مجرم ہوں جہاں بھر کا، محشر میں بھرم رکھنا
رسوائے زمانہ ہوں، دامن میں چھپا لینا
مقبول یہ عرض مِری للہ ذرا کرنا
جب وقتِ نزع آئے دیدار عطا کرنا
چہرے سے ضیا پائی اِن چاند ستاروں نے
اُس در سے شفا پائی دکھ درد کے ماروں نے
چہرے سے ضیا پائی اِن چاند ستاروں نے
اُس در سے شفا پائی دکھ درد کے ماروں نے
آتا ہے اُنھیں، صابرؔ، ہر دکھ کی دوا کرنا
جب وقتِ نزع آئے دیدار عطا کرنا
اے سبز گنبد والے، منظور دعا کرنا
جب وقتِ نزع آئے دیدار عطا کرنا
Writer(s): Owais Raza Qadri
Lyrics powered by www.musixmatch.com