Muziekvideo

Credits

PERFORMING ARTISTS
Sara Raza
Sara Raza
Performer
Ali Abbas
Ali Abbas
Lead Vocals
COMPOSITION & LYRICS
Khalid Khan
Khalid Khan
Composer

Songteksten

بادلوں میں چھپ رہا ہے چاند کیوں؟ اپنے حسن کی ضیا سے پوچھ لو چاندنی پڑی ہوئی ہے ماند کیوں؟ اپنی ہی کسی ادا سے پوچھ لو بادلوں میں چھپ رہا ہے چاند کیوں؟ میری حسرتوں پہ بے خودی سی چھا گئی تم کو دیکھ کر نگاہ لڑ کھڑا گئی ہو رہا ہوں میں نشے میں چور کیوں؟ جھومتی ہوئی فضا سے پوچھ لو ہو رہا ہے بے پیے سُرور کیوں؟ میری زلف کی گھٹا سے پوچھ لو بادلوں میں چھپ رہا ہے چاند کیوں؟ دور مجھ سے غم ہے اور خوشی قریب ہے آج میرا پیار کتنا خوش نصیب ہے جھومتا ہے میرا انگ انگ کیوں؟ اپنی روح کی صدا سے پوچھ لو بج رہے ہیں دل میں جل ترنگ کیوں؟ گیت چھیڑتی ہوا سے پوچھ لو بادلوں میں چھپ رہا ہے چاند کیوں؟ او صنم، تمھارے حسن کی مجھے قسم یوں ملیں کہ عمر بھر جدا نہ ہوں گے ہم دل کو دل سے ہو گئی ہے راہ کیوں؟ اپنی اور میری وفا سے پوچھ لو ہو رہا ہے یہ حسیں گناہ کیوں؟ مجھ سے یا میرے خدا سے پوچھ لو بادلوں میں چھپ رہا ہے چاند کیوں؟
Writer(s): Khalid Khan Lyrics powered by www.musixmatch.com
instagramSharePathic_arrow_out