Songteksten

ہم تو تنکے چن رہے تھے آشیانے کے لیے آپ سے کس نے کہا بجلی گرانے کے لیے؟ ہاتھ تھک جائیں گے، کیوں پیس رہے ہو مہندی خون حاضر ہے ہتھیلی پہ لگانے کے لیے عشق کو "دردِ سر" کہنے والو، سنو کچھ بھی ہو، ہم نے یہ دردِ سر لے لیا وہ نگاہوں سے بچ کر کہاں جائیں گے اب تو اُن کے محلّے میں گھر لے لیا آئے بن ٹھن کے شہرِ خموشاں میں وہ قبر دیکھی جو میری تو کہنے لگے "ارے، آج اِتنی تو اِس کی ترقی ہوئی ایک بے گھر نے اچھا سا گھر لے لیا" اِدھر زندگی کا جنازہ اٹھے گا اُدھر زندگی اُن کی دلہن بنے گی قیامت سے پہلے قیامت ہے، یارو میرے سامنے میری دنیا لٹے گی اِدھر زندگی کا... جوانی پہ میری ستم ڈھانے والو ذرا سوچ لو کیا کہے گا زمانہ جوانی پہ میری ستم ڈھانے والو ذرا سوچ لو کیا کہے گا زمانہ، کہے گا زمانہ اِدھر میرے ارماں کفن پہن لیں گے اُدھر اُن کے ہاتھوں پہ مہندی لگے گی اِدھر زندگی کا... ازل سے محبت کی دشمن ہے دنیا کہیں دو دلوں کو ملنے نہ دے گی ازل سے محبت کی دشمن ہے دنیا کہیں دو دلوں کو ملنے نہ دے گی، ملنے نہ دے گی اِدھر میرے دل پر خنجر چلے گا اُدھر اُن کے ماتھے پہ بندیا سجے گی اِدھر زندگی کا... میری موت پریوں کے جھرمٹ میں ہوگی جنازہ حسینو کے کاندھے پہ ہوگا میری موت پریوں کے جھرمٹ میں ہوگی جنازہ حسینو کے کاندھے پہ ہوگا، کاندھے پہ ہوگا کفن میرا ہوگا اُنھی کا دوپٹا کفن میرا ہوگا اُنھی کا دوپٹا بڑی دھوم سے میری میت اٹھے گی اِدھر زندگی کا جنازہ اٹھے گا اُدھر زندگی اُن کی دلہن بنے گی
Writer(s): Attaullah Khan Essakhailvi Lyrics powered by www.musixmatch.com
instagramSharePathic_arrow_out