Kredyty
PERFORMING ARTISTS
Akhlaq Ahmed
Performer
COMPOSITION & LYRICS
Khawaja Pervez
Songwriter
Tekst Utworu
نیلی نیلی آنکھوں میں نہ جانے کیا ہے
ڈوب جانے کو جی چاہتا ہے
جھکی جھکی پلکوں میں چھپی جو حیا ہے
جاں لٹانے کو جی چاہتا ہے
تیرے دو نین کنول
جیسے شاعر کی غزل
تیرے دو نین کنول
ایک پل جی نہ سکوں
تُو اگر جائے بدل
یہ بتانے کو جی چاہتا ہے
نیلی نیلی آنکھوں میں نہ جانے کیا ہے
ڈوب جانے کو جی چاہتا ہے
دل نے کھائی ہے قسم
اب جدا ہوں گے نہ ہم
دل نے کھائی ہے قسم
تیرے چہرے کے سوا
ساری دنیا کو، صنم
بھول جانے کو جی چاہتا ہے
نیلی نیلی آنکھوں میں نہ جانے کیا ہے
ڈوب جانے کو جی چاہتا ہے
Written by: Khawaja Pervez

