Vídeo da música
Vídeo da música
Créditos
INTERPRETAÇÃO
Shani Arshad
Interpretação
Aima Baig
Interpretação
COMPOSIÇÃO E LETRA
Sabir Zafar
Composição
Letra
[Verse 1]
اُسے سو دفعہ پکارا ہے دل نے مگر
میرے دل کی بات وہ سُن نہ سکا
جو آنکھوں میں تھی میرے آنسوؤں کی طرح
بکھری وہ خواہشیں، چُن نہ سکا
اکیلے چلتے چلتے، ہو سائے جیسے ڈھلتے
رہیں کیوں یہ فاصلے سدا درمیان
ہو، وہ ملا کیوں تھا اگر اس سے بچھڑنا تھا
مقدر دل کا تھا شاید
مجھے آخر مجھے بکھرنا تھا
تمنا کیوں تھی جینے کی
اگر وہ ہی میرا نہ تھا
کوئی ایسا درد دے، نکل جائے جان
نکل جائے جان
[Verse 2]
تجھے چاہنا، محبت سے ملنا تجھے
ابھی مجھ میں وہ لگن باقی تو ہے
یہ بے انتہا تیرے بن سلگنا میرا
میری سانسوں میں اگن باقی تو ہے
[Verse 3]
تجلّی ہو جو تیری، تو راتیں جاگیں میری
رہیں مل کے پیار سے زمیں آسمان
ہو، وہ ملا کیوں تھا اگر اس سے بچھڑنا تھا
مقدر دل کا تھا شاید
مجھے آخر مجھے بکھرنا تھا
تمنا کیوں تھی جینے کی
اگر وہ ہی میرا نہ تھا
کوئی ایسا درد دے، نکل جائے جان
نکل جائے جان
[Verse 4]
جیوں میں ذرا، مجھے دے تُو دل میں جگہ
ملے مجھ کو دھوپ میں سایہ تیرا
تیرے بن نہیں سکوں زندگی میں کہیں
بھیگوں ذرا ہے، دل بنجرمیرا
اندھیرے میرے گہرے، ستاروں سے بھی پہرے
میرے غم کی رات میں ہو تم کہکشاں
ہو، وہ ملا کیوں تھا اگر اس نے بچھڑنا تھا
مقدر دل کا تھا شاید
مجھے آخر بکھرنا تھا
تمنا کیوں تھی جینے کی اگر وہ ہی میرا نہ تھا
کوئی ایسا درد دے، نکل جائے جان
نکل جائے جان
Written by: Sabir Zafar


