album cover
Dard Rukta Nahi
307
World
Dard Rukta Nahi was released on March 18, 2021 by Music World Records as a part of the album Dard Rukta Nahi - Single
album cover
Release DateMarch 18, 2021
LabelMusic World Records
Melodicness
Acousticness
Valence
Danceability
Energy
BPM173

Credits

PERFORMING ARTISTS
Nazakat Ali
Nazakat Ali
Lead Vocals
COMPOSITION & LYRICS
Nazakat Ali
Nazakat Ali
Songwriter

Lyrics

اداسیاں جو نہ لاتے تو اور کیا کرتے
نہ جشن شعلہ مناتے تو اور کیا کرتے
اندھیرا مانگنے آیا تھا روشنی کی بھیک
ہم اپنا گھر نہ جلاتے تو اور کیا کرتے
درد رکتا نہیں ایک پل بھی
درد رکتا نہیں ایک پل بھی
عشق کی یہ سزا مل رہی ہے
موت سے پہلے ہی مر گئے ہم
چوٹ نظروں کی ایسی لگی ہے
درد رکتا نہیں ایک پل بھی
۔۔۔.
بے وفا اتنا احسان کر دے
کم سے کم عشق کی لاج رکھ لے
بے وفا اتنا احسان کر دے
کم سے کم عشق کی لاج رکھ لے
دو قدم چل کے کاندھا تو دے دے
دو قدم چل کے کاندھا تو دے دے
تیرے عاشق کی میت اٹھی ہے
موت سے پہلے ہی مر گئے ہم
چوٹ نظروں کی ایسی لگی ہے
درد رکتا نہیں ایک پل بھی
۔۔۔.
رات کٹتی ہے گن گن کے تارے
نیند آتی نہیں ایک پل بھی
رات کٹتی ہے گن گن کے تارے
نیند آتی نہیں ایک پل بھی
آنکھ لگتی نہیں اب ہماری
آنکھ لگتی نہیں اب ہماری
آنکھ اس بت سے ایسی لگی ہے
موت سے پہلے ہی مر گئے ہم
چوٹ نظروں کی ایسی لگی ہے
درد رکتا نہیں ایک پل بھی
۔۔۔
دو قدم رہ گیا تھا کنارہ
یک بیک آ کے موجوں نے گھیرا
دو قدم رہ گیا تھا کنارہ
یک بیک آ کے موجوں نے گھیرا
دیکھ اے اہلِ ساحل تماشا
دیکھ اے اہلِ ساحل تماشا
میری کشتی کہاں ڈوبتی ہے
موت سے پہلے ہی مر گئے ہم
چوٹ نظروں کی ایسی لگی ہے
درد رکتا نہیں ایک پل بھی
۔۔۔
اس قدر میرے دل کو نچوڑا
ایک قطرہ لہو کا نہ چھوڑا
اس قدر میرے دل کو نچوڑا
ایک قطرہ لہو کا نہ چھوڑا
جگمگاتی ہے جو ان کی خلوت
جگمگاتی ہے جو ان کی خلوت
وہ میرے خون کی روشنی ہے
موت سے پہلے ہی مر گئے ہم
چوٹ نظروں کی ایسی لگی ہے
درد رکتا نہیں ایک پل بھی
۔۔۔
لڑکھڑاتا ہوا جب بھی ناداں
ان کی رنگین محفل میں پہنچا
لڑکھڑاتا ہوا جب بھی ناداں
ان کی رنگین محفل میں پہنچا
دیکھ کر مجھ کو لوگوں سے بولا
دیکھ کر مجھ کو لوگوں سے بولا
یہ وہی بے وفا آدمی ہے
موت سے پہلے ہی مر گئے ہم
چوٹ نظروں کی ایسی لگی ہے
درد رکتا نہیں ایک پل بھی
عشق کی یہ سزا مل رہی ہے
موت سے پہلے ہی مر گئے ہم
چوٹ نظروں کی ایسی لگی ہے
درد رکتا نہیں ایک پل بھی
درد رکتا نہیں ایک پل بھی
درد رکتا نہیں
Written by: Nazakat Ali
instagramSharePathic_arrow_out􀆄 copy􀐅􀋲

Loading...