Lyrics

جو اپنا سکھ دکھ مجھ سے ہے بانٹتا کبھی پیار کرے وہ، مجھے کبھی ہے ڈانٹتا تنگ کرنے کی اُس نے مجھے قسم کھائی ہے پھر بھی سب سے پیارا مجھ کو میرا بھائی ہے پھر بھی سب سے پیارا مجھ کو میرا بھائی ہے کبھی "جنگلی" بولے وہ، کبھی "zero" کہتی ہے پر اپنی سہیلیوں میں مجھے "hero" کہتی ہے کبھی بال بگاڑے میرے اور کبھی بناتی ہے میری بہنا پریوں جیسی مجھے کتنا چاہتی ہے میری بہنا پریوں جیسی مجھے کتنا چاہتی ہے جو مجھ کو روتے ہوئے دیکھ پائے نہ اور مجھ کو رلائے بن اُسے چین آئے نہ مجھ سے زیادہ وہ میرا خیال رکھتا ہے اور بھیڑ میں سب سے مجھ کو وہ سنبھال کے رکھتا ہے اور کرتا مجھ سے بہت وہ لڑائی ہے پھر بھی سب سے پیارا مجھ کو میرا بھائی ہے پھر بھی سب سے پیارا مجھ کو میرا بھائی ہے میری چیزیں چوری کر کے کھانے لگتا ہے مجھے بیٹھے بٹھائے یوں ہی ستانے لگتا ہے جب دیکھو میری چوٹی کھینچتا رہتا ہے کبھی "کالی" بولے مجھ کو، کبھی "موٹی" کہتا ہے اور جس سے ہر ضد میں نے منوائی ہے پھر بھی سب سے پیارا مجھ کو میرا بھائی ہے پھر بھی سب سے پیارا مجھ کو میرا بھائی ہے
Lyrics powered by www.musixmatch.com
instagramSharePathic_arrow_out