Lyrics

(یاد تیری) جس دن سے چھوڑا ہے تُو نے ہمیں اس دن سے جینا ہے چھوڑ دیا بات ختم وہاں سے شروع تھی جہاں تم کھوئے کہیں، ہم تھے کھوئے یہاں ذکر تیرا لبوں پہ تھا شام و سحر تم نہ آئے تو چھایا ہے دل پہ قہر روؤں رات بھر، چین آئے نہیں وقت دے کے ہمیں تم کیوں آئے نہیں؟ کیا قصور، خطا تھی میری باتیں تیری، یاد تیری آئے مجھے یاد تیری کیسے کہوں، کٹتی نہیں کٹتی نہ راتیں میری چاہ میں تیری رویا ہوں میں کیسے یقین دلاؤں تجھے؟ جو ہے ہوا، جانے بھی دے جانے دے نا، جانے بھی دے وہ تیرے ساتھ بتائے پل یاد آئیں وہ بیتے کل میری راہیں ادھوری ہیں تھوڑا ساتھ میرے تُو چل جو ہوا نہ کبھی وہ ہے ہونے لگا تجھ کو میں اپنے لفظوں میں کھونے لگا کیا لکھوں میں کہانی میری باتیں تیری، یاد تیری آئے مجھے یاد تیری کیسے کہوں، کٹتی نہیں کٹتی نہ راتیں میری آزماتی ہے تیری کمی آنکھوں میں ہے میرے نمی کیوں ہے شکوہ تمھیں مجھ سے؟ تھوڑا کر لے تُو میرا یقیں تیری چاہ میں رویا ہوں میں تجھے آئے نہ مجھ پہ یقیں ایسے دور ہوئے مجھ سے جیسے دور آسماں سے زمیں آزماتی ہے تیری کمی آنکھوں میں ہے میرے نمی کیوں ہے شکوہ تمھیں مجھ سے؟ تھوڑا کر لے تُو میرا یقیں تیری چاہ میں رویا ہوں میں تجھے آئے نہ مجھ پہ یقیں ایسے دور ہوئے مجھ سے جیسے دور آسماں سے زمیں
Writer(s): Mubeen Butt Lyrics powered by www.musixmatch.com
instagramSharePathic_arrow_out