Credits

PERFORMING ARTISTS
Musarrat Nazir
Musarrat Nazir
Lead Vocals
COMPOSITION & LYRICS
Younus Hamdam
Younus Hamdam
Songwriter

Lyrics

گلشن کی بہاروں میں، رنگین نظاروں میں
گلشن کی بہاروں میں، رنگین نظاروں میں
جب تم مجھے ڈھونڈو گے، آنکھوں میں نمی ہوگی
محسوس تمھیں ہر دم پھر میری کمی ہوگی
گلشن کی بہاروں میں، رنگین نظاروں میں
آکاش پہ جب تارے سنگیت سنائیں گے
بیتے ہوئے لمحوں کو آنکھوں میں سجائیں گے
تنہائی کے شعلوں سے جب آگ لگی ہوگی
محسوس تمھیں ہر دم پھر میری کمی ہوگی
گلشن کی بہاروں میں، رنگین نظاروں میں
جب تم مجھے ڈھونڈو گے، آنکھوں میں نمی ہوگی
محسوس تمھیں ہر دم پھر میری کمی ہوگی
گلشن کی بہاروں میں، رنگین نظاروں میں
ساون کی ہواؤں کا جب شور سنو گے تم
بکھرے ہوئے ماضی کے اوراق چنو گے تم
ماحول کے چہرے پر جب دھول جمی ہوگی
محسوس تمھیں ہر دم پھر میری کمی ہوگی
گلشن کی بہاروں میں، رنگین نظاروں میں
جب تم مجھے ڈھونڈو گے، آنکھوں میں نمی ہوگی
محسوس تمھیں ہر دم پھر میری کمی ہوگی
گلشن کی بہاروں میں، رنگین نظاروں میں
جب نام میرا لوگے، تم کانپ رہے ہوگے
آنسو بھرے دامن سے منہ ڈھانپ رہے ہوگے
غمگین گھٹاؤں کی جب چھاؤں گھنی ہوگی
محسوس تمھیں ہر دم پھر میری کمی ہوگی
گلشن کی بہاروں میں، رنگین نظاروں میں
جب تم مجھے ڈھونڈو گے، آنکھوں میں نمی ہوگی
محسوس تمھیں ہر دم پھر میری کمی ہوگی
گلشن کی بہاروں میں، رنگین نظاروں میں
گلشن کی بہاروں میں، رنگین نظاروں میں
گلشن کی بہاروں میں...
Written by: Nisar Bazmi, Younus Hamdam
instagramSharePathic_arrow_out

Loading...