Music Video
Music Video
Credits
PERFORMING ARTISTS
Ali Mohammad Sultanpuri
Performer
COMPOSITION & LYRICS
Ali Mohammad Sultanpuri
Songwriter
Waiz Hasan sultanpuri
Composer
Mir Babar Ali Anees
Songwriter
HDS STUDIO
Arranger
ODS
Arranger
PRODUCTION & ENGINEERING
Ali Mohammad Sultanpuri
Producer
Lyrics
اماں ہائے اماں۔
جانے لگا وطن سے جو کنبہ حسین کا
نانا کی قبر سے ہوئے رخصت شہ ہدا
بھائی کی قبر پہ پڑھا بھائی نے مرثیہ
واں سے ہوا جو تربت زہرا کا سامنا
ماں کی لحد پہ چل کے گئے گھنٹیوں حسین
لپٹے ہیں ماں کی قبر سے کرتے ہوئے یہ بین
اماں ہائے اماں اماں ہائے اماں
اماں لہو لہان چمن دیکھنے چلو
زینب کے بازوؤں میں رسن دیکھنے چلو
1۔ جس میں میں اپنے گود کے پالوں کو روؤں گا
اور خود بھی سر کٹا کے میں جس بن میں سوؤں گا
اماں ہمارے ساتھ وہ بن دیکھنے چلو
زینب کے بازوؤں میں رسن دیکھنے چلو
2۔ قاسم کو میرے ایسے کریں گے وہ پائمال
ٹکڑوں میں لیکے آئےگا چادر میں تیرا لال
اماں وہ لاشِ ابن حسن دیکھنے چلو
3۔ نیزہ جہاں لگے گا میرے نو جوان کو
تیرِ ستم لگے گا جہاں بے زبان کو
رکھ کر کے ہاتھ دل پہ وہ رن دیکھنے چلو
4۔ خود آپ جس کے ناز اٹھاتی تھی رات دن
پانی کا جام لاکے پلاتی تھی رات دن
کربل میں اس کو تشنہ دہن دیکھنے چلو
5۔ گھوڑے پہ جب سنبھل نہ سکے گا تیرا حسین
زخموں سے چور ہوکے گرے گا تیرا حسین
تیروں پہ اپنے لال کا تن دیکھنے چلو
6۔ ظالم تیرے حسین پہ ڈھائیں گے سختیاں
اماں یہ توڑ ڈالیں گے میری بھی پسلیاں
ٹکڑوں میں میرا سارا بدن دیکھنے چلو
7 ۔ روکر علی یہ شاہ نے کی ماں سے التجا
اڑ اڑ کے میرے سوگ میں وہ خاکِ کربلا
کیسے بنے گی میرا کفن دیکھنے چلو
اماں ہائے اماں
اماں میری اماں
خیموں میں آکے آگ لگائیں گے اشقیا
قیدی میری بہن کو بنائیں گے اشقیا
زینب کو میرے بعد ستائیں گے اشقیا
چادر بھی چھین لینگے رولائیں اشقیا
ظالم نبی کی آل کو در در پھرائیں گے
پیدل چلا کے شام تلک لے کے جائیں گے
اماں لہو لہان چمن دیکھنے چلو
زینب کے بازوؤں میں رسن دیکھنے چلو
Written by: Ali Mohammad Sultanpuri, Mir Babar Ali Anees, Waiz Hasan sultanpuri


