album cover
Kyun
470
Hip-Hop/Rap
Kyun was released on December 15, 2023 by Savage as a part of the album Nvmbr - EP
album cover
Release DateDecember 15, 2023
LabelSavage
Melodicness
Acousticness
Valence
Danceability
Energy
BPM89

Credits

PERFORMING ARTISTS
Savage
Savage
Vocals
Nadir Siddique
Nadir Siddique
Vocals
COMPOSITION & LYRICS
Nadir Siddique
Nadir Siddique
Songwriter
Z4NE
Z4NE
Arranger
PRODUCTION & ENGINEERING
Z4NE
Z4NE
Producer

Lyrics

[Chorus]
کیوں
تم خوابوں میں آ کے
کیوں نیندیں چُراتے ہو
کیوں
تم باتیں جو کرتے
نہ اُن کو نبھاتے ہو
کیوں
تم مِل کے بھی مجھ سے
نہ آنکھیں مِلاتے ہو
کیوں
کیوں
[Verse 1]
​نہیں آتی نیند، کوئی دوا تو دو
جئیں کیوں کوئی وجہ تو ہو
ٹوٹے دل سے لگی ہوئی صدا ہو تم
جو نہ ہو سکی ہے پُوری، وہ وفا ہو تم
اِک سزا ہو تم، جو بس کاٹ رہے
لے لوں داغ تیرے
دامن تیرا پاک رہے
میرے دل سے دُعا کہ تُو آباد رہے
میرے علاوہ تو سب کچھ اُسے یاد ہے
پاس میرے یہ کلام کچھ
ہم نہیں سمجھ سکے دُنیا کے نظام کچھ
وفا پہ جُرمانہ، بے وفا کا ہے نام کچھ
بھلائے نہ بھولے جائے مجھے ایسے نام کچھ
چیزیں اور نمازیں تو ویسے ہی ہم پہ قضا رہیں
قرضے رہے ایسے کہ کر سکے ہم ادا نہیں
آج ہم، کل تم، زندگی کا پتا نہیں
بستی ہے دُنیا تیرے دل میں، بس میری جگہ نہیں
حالت عجیب اور دل میرا سرد ہے
میں رہتا ہوں زمین پہ، تیرا ٹھکانہ عرش ہے
خالی مکان، کچھ تصویروں پہ اب گرد ہے
دوا جس کی مِل جائے، وہ کیسا مرض ہے
بُھول جانے میں تجھے شاید ہے بھلائی میری
ہر شے میں تیری ہی شبیہ دکھائی دے رہی
خُودی دیکھو نا، آ کے یہ لِکھائی میری
تم نہیں آئے بس، مستقل یادیں آئیں تیری
یہی طرز میری زندگی کا
تیرے بِنا کیسے ہم نے اِدھر جینا سیکھا
پیا جام وہ جو کبھی ہم نے پینا نہیں تھا
کسی نے سب کچھ دے کے ایسے چھینا نہیں تھا
وہ بھی پریشان، ہم سدھرتے نہیں
جس شہر سے وفا، تم اُدھر کے نہیں
ہم بھی انتظار کریں، وہ گُزرتے نہیں
اگر تم عہدِ وفا تھے تو یوں مُکرتے نہیں
[Chorus]
​کیوں
تم خوابوں میں آ کے
کیوں نیندیں چُراتے ہو
کیوں
تم باتیں جو کرتے نہ اُن کو نبھاتے ہو
کیوں
تم مِل کے بھی مجھ سے
نہ آنکھیں مِلاتے ہو
کیوں
کیوں
[Verse 2]
​نیند سے جگا کے تم یوں سو گئے
میرا نام لے کے اور کسی کے ہو گئے
مان یہ بات میری جان
نہ احساس تمہیں آج کہ میں کون
تبھی کہتی ہو تم
Go away
میرے جانے پہ تو شاید تم نہ روؤ گے
ہم ایک نہ ہو پاتے کبھی دو ہو کے
تم اِنسان کو تو آ کے پہلے جان لیتے ہو
پھر طریقے سے تم اپنے اُس کی جان لیتے ہو
جس دن شام کو تم مِلتی تھی مجھے
اُس دن رات کی تو بات ہی کچھ اور تھی میری
میری کہی ہوئی باتوں پہ تم غور تھی دے رہی
جو تم نہ ہو تو زندگی ہے موت سی میری
دِل تو کرتا ہے کہ پہلے جیسا گلو کروں پھر
میں رو پڑوں پھر، کافی لو کروں فِیل
میں آیا ہوں پر تم مجھے اِگنور کرو پھر
میں بھرتا میری گلاس, اور پھر دو کروں پِل
بُری حرکتیں، پر بُرا میں اِنسان نہیں ہوں
اِستعمال کر کے توڑو، وہ سامان نہیں ہوں
میں چاہتا نہیں کہ میں اِتنا کمزور دِکھوں
کچھ اور ہوں میں، آج کل کچھ اور دِکھوں
​تم خوابوں میں آ کے کیوں نیندیں چُراتے ہو
[Chorus]
کیوں
تم مِلنا نہیں چاہتے
پر دل سے نہیں جاتے ہو
کیوں
جو تیرا ہے اُس کو تم
اِتنا تڑپاتے ہو
کیوں
جہاں جانا منع ہے
اب وہیں تم جاتے ہو
کیوں
[Verse 3]
​خط میں نے بھیجے جتنے، بُھول جانا سب کو
گُھومتے گُھومتے یوں نہ بُھول جانا گھر کو
ڈھونڈتے ڈھونڈتے ہوں میں مِلا میرے رب کو
کہہ دے مجھے دل کو نکال کے تم رکھ دو
کہتے ہیں اِس سے کھیلتے ہیں لوگ
نہ جانے کتنی پریشانی جھیلتے ہیں لوگ
میں دُنیا گنوا بیٹھا ہوں بس تیرے لیے
تم سوچتے ہی رہے کہ کیا کہتے ہیں لوگ
تمہیں رکھتا میں سب ہی سے اُوپر
تم نہ آئے، نہ بتائے کہ اب اور کتنا ٹائم
I'm so high
ہوں میں زمین سے اُوپر
کھلے گی میری کمی ضرور پر
اب تم کھو چُکے ہو مجھے
اور میں کھو چُکا ہوں خُود کو
اب تو ٹوٹ گیا گھر، تم اُس گلی میں نہ بھٹکو
اُس میں رہتا اِک اِنسان تھا جو تیرے لیے جیا
کیا فائدہ کہ اُس نے اتنا تیرے لیے کیا
کسی سے نہیں جُڑے اُس کے
Broken pieces
میری قبر پہ تم دینا اپنے کِسیز
میری ہنسی نہیں تھی
Real, Lekin this is
Yeah, last smile
کیونکہ اب نہ مِلیں گے
تیرے دہلیز سے میں غائب
نہ میں لائق تیرے پیار کا
تو وقت میرا ضائع کیے بِنا چلا جاؤں گا
تُو وفا میری چھوڑ کے
بس دھوکے کھاتی رہی
مِلنا اُوپر مجھے
باقی بچی باتیں بھی بتاؤں گا
Written by: Nadir Siddique
instagramSharePathic_arrow_out􀆄 copy􀐅􀋲

Loading...