album cover
Shaam
216
World
Shaam was released on September 1, 1999 by EMI Pakistan as a part of the album Faiz Sahab Ki Mohabbat Mein
album cover
Release DateSeptember 1, 1999
LabelEMI Pakistan
Melodicness
Acousticness
Valence
Danceability
Energy
BPM103

Credits

COMPOSITION & LYRICS
Faiz Ahmed Faiz
Faiz Ahmed Faiz
Songwriter

Lyrics

اِس طرح ہے کہ ہر اک پیڑ کوئی مندر ہے
کوئی اجڑا ہوا، بے نور پرانا مندر
ڈھونڈتا ہے جو خرابی کے بہانے کب سے
چاک ہر بام، ہر اک در کا دمِ آخر ہے
آسماں کوئی پروہت ہے جو ہر بام تلے
جسم پر راکھ ملے، ماتھے پہ سیندور ملے
سر نگوں بیٹھا ہے چپ چاپ نہ جانے کب سے
اِس طرح ہے کہ پسِ پردہ کوئی ساحر ہے
جس نے آفاق پہ پھیلایا ہے یوں سحر کا دام
دامنِ وقت سے پیوست ہے یوں دامنِ شام
اب کبھی شام بجھے گی نہ اندھیرا ہوگا
اب کبھی رات ڈھلے گی نہ سویرا ہوگا
آسماں آس لیے ہے کہ یہ جادو ٹوٹے
چپ کی زنجیر کٹے، وقت کا دامن چھوٹے
دے کوئی سنکھ دہائی، کوئی پایل بولے
کوئی بُت جاگے، کوئی سانولی گھونگھٹ کھولے
Written by: Faiz Ahmed Faiz
instagramSharePathic_arrow_out􀆄 copy􀐅􀋲

Loading...