Music Video
Music Video
Credits
PERFORMING ARTISTS
Vital Signs
Lead Vocals
COMPOSITION & LYRICS
Imdad Hussain Imdad
Songwriter
Shoaib Mansoor
Songwriter
PRODUCTION & ENGINEERING
Vital Signs
Producer
Lyrics
تم دور تھے، تو کیا ہوا؟
تم مل گئے، تو کیا ہوا؟
ویرانیاں کم نہ ہوئیں
تنہا تھا میں، تنہا رہا
تم دور تھے، تو کیا ہوا؟
تم مل گئے، تو کیا ہوا؟
اک آس تھی تم آؤ گے
تو زندگی کِھل جائے گی
اک بار دیکھو گے ادھر
تو روشنی مل جائے گی
جب آ گئے تو کیا ہوا؟
آنکھیں میری جلتی رہیں
اور دل میرا بُجھتا گیا
تم دور تھے، تو کیا ہوا؟
تم مل گئے، تو کیا ہوا؟
یہ تو کوئی ملنا نہیں
کہ فاصلے ہوں درمیان
خاموشیاں دونوں طرف
تنہائیاں دونوں طرف
ہو راستہ تو ایک ہی
پر ہمسفر ہو اجنبی
کس کام کا جینا ہوا؟
تم دور تھے، تو کیا ہوا؟
تم مل گئے، تو کیا ہوا؟
ویرانیاں کم نہ ہوئیں
تنہا تھا میں، تنہا رہا
تم دور تھے، تو کیا ہوا؟
تم مل گئے، تو کیا ہوا؟
Written by: Imdad Hussain Imdad, Shoaib Mansoor


