Lyrics

اپنی محبت کے افسانے کب تک راز بناؤ گے؟ اپنی محبت کے افسانے کب تک راز بناؤ گے؟ رسوائی سے ڈرنے والو، بات تمھی پھیلاؤ گے اپنی محبت... اس کا کیا ہے، تم نہ سہی تو چاہنے والے اور بہت اس کا کیا ہے، تم نہ سہی تو چاہنے والے اور بہت ترکِ محبت کرنے والو، تم تنہا رہ جاؤ گے ترکِ محبت کرنے والو، تم تنہا رہ جاؤ گے اپنی محبت... ہجر کے ماروں کی خوش فہمی، جاگ رہے ہیں پہروں سے ہجر کے ماروں کی خوش فہمی، جاگ رہے ہیں پہروں سے جیسے یوں شب کٹ جائے گی، جیسے تم آ جاؤ گے جیسے یوں شب کٹ جائے گی، جیسے تم آ جاؤ گے اپنی محبت... رہنے دو یہ پند و نصیحت، ہم بھی فرازؔ سے واقف ہیں رہنے دو یہ پند و نصیحت، ہم بھی فرازؔ سے واقف ہیں جس نے خود سو زخم سہے ہوں، اس کو کیا سمجھاؤ گے جس نے خود سو زخم سہے ہوں، اس کو کیا سمجھاؤ گے اپنی محبت کے افسانے کب تک راز بناؤ گے؟ رسوائی سے ڈرنے والو، بات تمھی پھیلاؤ گے اپنی محبت...
Writer(s): Ahmed Faraz, Ahmed Niaz Lyrics powered by www.musixmatch.com
instagramSharePathic_arrow_out