音乐视频
音乐视频
制作
出演艺人
Mehdi Hassan
领唱
作曲和作词
Masroor Anwar
词曲作者
制作和工程
Perennial Records
制作人
Shubhajit Sarkar Pom
选集制作人
歌词
مجھے تم نظر سے گرا تو رہے ہو
مجھے تم کبھی بھی بھلا نہ سکو گے
مجھے تم نظر سے گرا تو رہے ہو
مجھے تم کبھی بھی بھلا نہ سکو گے
نہ جانے مجھے کیوں یقیں ہو چلا ہے
میرے پیار کو تم مٹا نہ سکو گے
مجھے تم نظر سے...
میری یاد ہوگی جدھر جاؤ گے تم
کبھی نغمہ بن کے، کبھی بن کے آنسو
کبھی نغمہ بن کے، کبھی بن کے آنسو
تڑپتا مجھے ہر طرف پاؤ گے تم
شمع جو جلائی ہے میری وفا نے
بجھانا بھی چاہو، بجھا نہ سکو گے
مجھے تم نظر سے...
کبھی نام باتوں میں آیا جو میرا
تو بے چین ہو-ہو کے دل تھام لو گے
تو بے چین ہو-ہو کے دل تھام لو گے
نگاہوں میں چھائے گا غم کا اندھیرا
کسی نے جو پوچھا سبب آنسوؤں کا
بتانا بھی چاہو، بتا نہ سکو گے
مجھے تم نظر سے گرا تو رہے ہو
مجھے تم کبھی بھی بھلا نہ سکو گے
مجھے تم نظر سے...
Written by: Masroor Anwar


