album cover
Phool
巡演
album cover
Phool 由 Talhah Yunus 于 2026年11月6日 发行,作为专辑“Jadugar”的一部分。
专辑Jadugar
发行日期2026年11月6日
唱片公司Talhah Yunus
语言印地语
BPM70
旋律性
不插电
Valence
舞蹈性
能量

歌词

وہ تیری یادیں، ملاقاتیں، تیری بانہیں، آرزو
وہی وعدے، کیا ارادے، مرجھا گئے کیا وہ پھول؟
کڈ لے گئی روح
بدلی نہ تو
کڈ لے گئی روح
بدلی نہ تو
خفا نہ ہو یوں
دل لٹتے رہتے رات دن، غم تو بے حساب تھے
جاؤ نہ دور
بے پناہ رکاوٹیں، دل سے دیتے دعوتیں
اے دل نشیں
تجھے بھول پاؤں نہ میں
یہ نظریں تیری
پھر سے ڈوب جاؤں گا میں
بچا لو مجھے، لگا لو گلے
سنبھالو مجھے، دبے خوابوں تلے
کیوں خاموش میں تیری آغوش میں؟
نہ اپنی فکر، نہ قدر ہو مجھے
آ ہوش میں، دکھ یہی کہ دل لگی بڑی
زندگی میں سب سے نہ بنی
بنا ہی نہیں تیرے جیسا کوئی
لوگ ملے مطلبی سبھی
تیرے حسن کا جادو، کیا مجھے قابو
دلوں میں بھی جھانکوں، لگوں کیا میں ڈاکو؟
یہ لفظ جیسے چاقو، ہر رگ تیری کاٹوں
ہوا کیا بے قابو؟
وہ تیری یادیں، ملاقاتیں، تیری بانہیں، آرزو
وہی وعدے، کیا ارادے، مرجھا گئے کیا وہ پھول؟
کڈ لے گئی روح
بدلی نہ تو
کڈ لے گئی روح
بدلی نہ تو
کھویا رہوں تیری یادوں میں، وقت اب گزرتا ہی نہیں
رہیں تیرے انتظار میں، کیوں تو سمجھتا ہی نہیں؟
تو ہی درد، تو ہی علاج ہے، مرنے سے ڈرتا بھی نہیں
جان، تو بے مثال ہے، دل تجھ سے بھرتا ہی نہیں
بس خوفِ خدا اور یہ شوقِ وفا
ہیں اور بھی دکھ اس زمانے میں
تجھ سے ہو کے جدا میں نے کیا کچھ سہا
کبھی کچھ نہ کہا، سبھی جانے دیں
نہ نظر سے نظر ملا سکے
وہ چاہ کے بھی نہ بھلا سکے
دور ہو کے بھی صرف دعا دیں گے
صرف ایک اشارے پہ دنیا جلا دیں گے
کیا اب صبر بڑا ہے؟ کیا سزا میری؟
کہ ہر ایک دن برا ہے، کیا خطا میری؟
کہ میرا دل کھلا ہے
بے شک آ ہی جا تو کبھی بن بلائے
دستورِ بے رخی، قبول ہے سبھی
تھے راستے کئی، بھول ہو گئی
یہ کیسی بے خودی؟ آ پوچھ تو سہی
شاعری بنی، مشہور ہو گئی
دل میں بسی ہوئی ہے خوشبو تیری
یہ کیسی جادوگری؟
الجھ رہے تیری زلفوں میں ہی
چرا لے تو راتوں کی نیند
وہ تیری یادیں، ملاقاتیں، تیری بانہیں، آرزو
وہی وعدے، کیا ارادے، مرجھا گئے کیا وہ پھول؟
کڈ لے گئی روح
بدلی نہ تو
کڈ لے گئی روح
بدلی نہ تو
Written by: Talhah Yunus

Loading...