音乐视频

音乐视频

制作

出演艺人
Noor Jehan
Noor Jehan
表演者
作曲和作词
Qateel Shifai
Qateel Shifai
词曲作者

歌词

صدا ہوں اپنے پیار کی...
صدا ہوں اپنے پیار کی، جہاں سے بے نیاز ہوں
کسی پہ جو نہ کھل سکے، وہ زندگی کا راز ہوں
صدا ہوں اپنے پیار کی...
رچے ہیں میرے زمزمے...
رچے ہیں میرے زمزمے ہواؤں میں، گھٹاؤں میں
مِرے گلے کا نور ہے گھلا ہوا فضاؤں میں
تھموں تو چاندنی ہوں میں، چھڑوں تو ایک ساز ہوں
کسی پہ جو نہ کھل سکے، وہ زندگی کا راز ہوں
صدا ہوں اپنے پیار کی...
سنے اگر مِری صدا تو چلتے کارواں رکیں
بھلا کے اپنی گردشوں کو سات آسماں رکیں
میں حسن کا غرور ہوں، میں دلبری کا ناز ہوں
کسی پہ جو نہ کھل سکے، وہ زندگی کا راز ہوں
صدا ہوں اپنے پیار کی...
Written by: Qateel Shifai
instagramSharePathic_arrow_out

Loading...