積分
演出藝人
Talha Anjum
饒舌
Umair
編程
詞曲
Talha Anjum
詞曲創作
Umair
詞曲創作
製作與工程團隊
Umair
製作人
歌詞
[Verse 1]
خُشفہمیاں ہیں، خُود سے بنی ہیں
کچھ کمی ہے تو
(کچھ کمی ہے تو)
میں بھی یہاں ہوں، وہ بھی یہیں ہے
کیا وہ نہیں ہے جو
(وہ نہیں ہے جو)
کیا وہ تیری میری بے تکلفی
یا وہ دُنیا میں سب سے سرکشی
تو پریوں سی کیسی نازنین
کہ دل نے ذہن کی نہ سُنی
خُدا نے یہ ہوائیں تیرے سنگ کردیں
تو وہ جو بے رنگ کو بھی رنگ کرتی
تو وہ جو مجھے حاصل ہی نہیں
میں کروں تجھے کیسے یہ بیاں
[Chorus]
میری جاں، میری جاں، تُو نہ جا
ابھی قرض ہے تجھ پہ وہ وعدہ
میری جان، مجھے کیا ہی پتا تھا
رنگ بدلے یہ کیسے آسماں
میری جاں، میری جاں، یوں نہ جا
بدلو نہ تم اپنا ارادہ
میری جان، مجھے کیا ہی پتا تھا
رنگ بدلے یہ کیسے آسماں
[Verse 2]
میری ساری عمر میں تُو ہی ہے کمی، باقی سب ہے میسر
تیرا نہ آنا مجھے مار دے گا
تنہائیوں میں دل میرا رُکتا ہے اکثر
بکھرا ہے دل کا یہ دفتر،
کوئی نہیں گھر پر، جاؤں گا کدھر تک
عادتیں نہیں چھوٹتی،
روز وہیں، جہاں سے شروع کیا صفر سے صفر تک
دنیا ملے کام سے بس
(مم مم)
دنیا میرے کام کی نہیں
(کی نہیں)
میں سورج سے مخاطب ہو کے شام سے بیٹھا ہوں
یہ ہمارا پہلا جام تو نہیں
(جام تو نہیں)
صبر کا امتحان نہ لے
تُو میرے صبر کا انعام تو نہیں
تُو مجھ سے کچھ چھپا بھی لے
تُو مجھے کچھ بتا ہی نہیں
اب تیری مرضی مجھ پہ
کچھ تُو کر آیا ہی نہیں
(No no)
[Chorus]
میری جان، میری جان، یوں نہ جا
ابھی قرض ہے تجھ پہ وہ وعدہ
میری جاں، مجھے کیا ہی پتا تھا
رنگ بدلے یہ کیسے آسماں
میری جاں، میری جاں، یوں نہ جا
بدلو نہ تم اپنا ارادہ
میری جان، مجھے کیا ہی پتا تھا
رنگ بدلے یہ کیسے آسماں
Written by: Muhammad Umair Tahir, Talha Anjum