積分
歌詞
سزا یہ کیسی ملی ہم کو دل لگانے کی
کہ رو رہے ہیں تمنا تھی مسکرانے کی
او رے صنم، دل یہ کیسے بتائے
پیار میں بیری ہو گئے اپنے پرائے
او رے صنم، دل یہ کیسے بتائے
پیار میں بیری ہو گئے اپنے پرائے
او رے صنم، دل یہ کیسے بتائے
سب کچھ لٹا کے ہم نے کچھ بھی نہ پایا
سب کچھ لٹا کے ہم نے کچھ بھی نہ پایا
دل کا لگانا ہمیں راس نہ آیا
دل کا لگانا ہمیں راس نہ آیا
او رے صنم، دل یہ کیسے بتائے
پیار میں بیری ہو گئے اپنے پرائے
او رے صنم، دل یہ کیسے بتائے
بیتے دنوں کی باتیں ہم کو رلائیں
بیتے دنوں کی باتیں ہم کو رلائیں
پلکوں سے تارے ٹوٹیں دامن پہ آئیں
پلکوں سے تارے ٹوٹیں دامن پہ آئیں
او رے صنم، دل یہ کیسے بتائے
پیار میں بیری ہو گئے اپنے پرائے
او رے صنم، دل یہ کیسے بتائے
Written by: Noor Jehan

