Lyrics

تیرے عشق کی انتہا چاہتا ہوں میری سادگی دیکھ کیا چاہتا ہوں تیرے عشق کی انتہا چاہتا ہوں میری سادگی دیکھ کیا چاہتا ہوں تیرے عشق کی۔۔ یہ جنّت مُبارک رہے زاہدوں کو یہ جنّت مُبارک رہے زاہدوں کو کہ میں آپ کا سامنا چاہتا ہوں میری سادگی دیکھ کیا چاہتا ہوں تیرے عشق کی۔۔ کوئی دم کا مہماں ہوں اے اہل محفل کوئی دم کا مہماں ہوں اے اہل محفل چراغِ سحر ہوں بجھا چاہتا ہوں میری سادگی دیکھ کیا چاہتا ہوں تیرے عشق کی۔۔ بھری بزم میں راز کی بات کہہ دی بھری بزم میں راز کی بات کہہ دی بڑا بے ادب ہوں سزا چاہتا ہوں میری سادگی دیکھ کیا چاہتا ہوں تیرے عشق کی۔۔
Writer(s): Asrar Lyrics powered by www.musixmatch.com
instagramSharePathic_arrow_out