Music Video

Featured In

Credits

PERFORMING ARTISTS
Qari Waheed Zafar Qasmi
Qari Waheed Zafar Qasmi
Lead Vocals
COMPOSITION & LYRICS
Qari Waheed Zafar Qasmi
Qari Waheed Zafar Qasmi
Songwriter

Lyrics

جہاں روضۂ پاکِ خیر الوریٰ ہے وہ جنت نہیں ہے تو پھر اور کیا ہے کہاں میں، کہاں یہ مدینے کی گلیاں یہ قسمت نہیں ہے تو پھر اور کیا ہے جہاں روضۂ پاکِ خیر الوریٰ ہے وہ جنت نہیں ہے تو پھر اور کیا ہے کہاں میں، کہاں یہ مدینے کی گلیاں یہ قسمت نہیں ہے تو پھر اور کیا ہے محمدؐ کی عظمت کو کیا پوچھتے ہو کہ وہ صاحبِ قاب قوسین ٹھہرے محمدؐ کی عظمت کو کیا پوچھتے ہو کہ وہ صاحبِ قاب قوسین ٹھہرے بشر کی سرِ عرش مہماں نوازی یہ عظمت نہیں ہے تو پھر اور کیا ہے بشر کی سرِ عرش مہماں نوازی یہ عظمت نہیں ہے تو پھر اور کیا ہے جو عاصی کو کملی میں اپنی چھپا لے جو دشمن کو بھی زخم کھا کر دعا دے جو عاصی کو کملی میں اپنی چھپا لے جو دشمن کو بھی زخم کھا کر دعا دے اُسے اور کیا نام دے گا زمانہ وہ رحمت نہیں ہے تو پھر اور کیا ہے اُسے اور کیا نام دے گا زمانہ وہ رحمت نہیں ہے تو پھر اور کیا ہے قیامت کا اک دن معین ہے لیکن ہمارے لیے ہر نَفَس ہے قیامت قیامت کا اک دن معین ہے لیکن ہمارے لیے ہر نَفَس ہے قیامت مدینے سے ہم جاں نثاروں کی دوری قیامت نہیں ہے تو پھر اور کیا ہے مدینے سے ہم جاں نثاروں کی دوری قیامت نہیں ہے تو پھر اور کیا ہے تم، اقبالؔ، یہ نعت کہہ تو رہے ہو مگر یہ بھی سوچا کہ کیا کر رہے ہو تم، اقبالؔ، یہ نعت کہہ تو رہے ہو مگر یہ بھی سوچا کہ کیا کر رہے ہو کہاں تم، کہاں مدحِ ممدوحِ یزداں یہ جرأت نہیں ہے تو پھر اور کیا ہے کہاں تم، کہاں مدحِ ممدوحِ یزداں یہ جرأت نہیں ہے تو پھر اور کیا ہے جہاں روضۂ پاکِ خیر الوریٰ ہے وہ جنت نہیں ہے تو پھر اور کیا ہے کہاں میں، کہاں یہ مدینے کی گلیاں یہ قسمت نہیں ہے تو پھر اور کیا ہے
Writer(s): Qari Waheed Zafar Qasmi Lyrics powered by www.musixmatch.com
instagramSharePathic_arrow_out