Credits
Lyrics
آج نہیں تو کل اِس گھر میں چاند سی بھابھی آئے گی
آج نہیں تو کل اِس گھر میں چاند سی بھابھی آئے گی
دیکھ کے بھیّا کی صورت وہ گھونگھٹ میں شرمائے گی
آج نہیں تو...
آج نہیں تو کل اِس گھر میں چاند سی بھابھی آئے گی
خواب حقیقت بن جائے گا، ہر غم راحت بن جائے گا
اُس کی اک معصوم ہنسی پہ یہ گھر جنت بن جائے گا
اپنے حسن کے جلووں سے وہ اِس گھر کو چمکائے گی
آج نہیں تو...
ہاں، آج نہیں تو کل اِس گھر میں چاند سی بھابھی آئے گی
دفتر میں گھبرایا کرو گے، پر جلدی گھر آ جایا کرو گے
میٹھی میٹھی باتوں سے پھر بھابھی کو بہلایا کرو گے
تم بھابھی پر ناز کرو گے، وہ تم پر اترائے گی
آہ، آج نہیں تو...
آج نہیں تو کل اِس گھر میں چاند سی بھابھی آئے گی
ہر پل اپنے پیار میں کھو کر، ہر غم سے بیگانے ہو کر
بھیّا، ہم کو بھول نہ جانا بھابھی کے دیوانے ہو کر
قدم قدم پر بہن تمھاری تم کو یاد دلائے گی
آج نہیں تو...
آج نہیں تو کل اِس گھر میں چاند سی بھابھی آئے گی
دیکھ کے بھیّا کی صورت وہ گھونگھٹ میں شرمائے گی
آج نہیں تو کل اِس گھر میں چاند سی بھابھی آئے گی
آج نہیں تو...